اشتہار

انٹرنیٹ کی بندش سے اربوں کا نقصان، تاجر رہنما نے حکومت سے اپیل کر دی

اشتہار

حیرت انگیز

ملک بھر میں انٹرنیٹ اور ڈیٹا سروسز کی بندش کے معاملے پر تاجر رہنما فیضان راوت نے حکومت سے اپیل کر دی۔

تاجر رہنما فیضان راوت نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا کہ انٹرنیٹ اور ڈیٹا سروسز بند ہونے سے اربوں روپے کا نقصان ہو رہا ہے، ہمارے ریسٹورنٹ سے وابستہ افراد جو آن لائن سروسز دیتے ہیں کوریر سروس اور رائڈرز بھی متاثر ہو رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سافٹ وئیر ہاؤس کو سروسز فراہم کرنے والے، آئی ٹی سینٹر، ٹیکس سینٹر، ڈیٹا سینٹرز اور آن لائن بینکنگ والے بھی متاثر ہو رہے ہیں، پچھلے چار روز سے ڈیٹا معطل ہونے سے لوگ اذیت کا شکار ہیں، آن لائن سروسز کو بحال کیا جائے۔

- Advertisement -

فیضان راوت نے کہا کہ شرپسند سرگرمیوں والے افراد کا انٹرنیٹ بلاک کیا جائے، معاشی اور سماجی طور پر بھی نقصان ہو رہا ہے، ہم ان لائن سروسز ڈیٹا سینٹر کے ذریعے دیتے ہیں، گھروں سے کام کرنے والے اور غریب رائڈرز کو مشکلات کا سامنا ہے لہٰذا انٹرنیٹ سروس بحال کی جائے۔

Comments

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں