منگل, ستمبر 17, 2024
اشتہار

امریکا : تین بڑے ڈیری فارموں میں برڈ فلو کی تصدیق

اشتہار

حیرت انگیز

کیلیفورنیا : امریکی ریاست کے تین ڈیری فارموں میں برڈ فلو کی تصدیق ہوئی ہے، کیلیفورنیا امریکہ کی سب سے زیادہ دودھ پیدا کرنے والی ریاست ہے۔

کیلیفورنیا ڈپارٹمنٹ آف فوڈ اینڈ ایگری کلچر نے انتہائی متعدی ایویئن انفلوئنزا یا ایچ فائیو این ون، کے کیسز کی تصدیق کی ہے۔ یہ برڈ فلو وائرس پولٹری کے لیے مہلک ترین ہے، اس وائرس میں متاثرہ گائے میں تھکاوٹ، بھوک اور پانی کی کمی جیسی علامات پائی جاتی ہیں

غیرملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مذکورہ وائرس سے انسانوں میں بیماری پھیلنے کا زیادہ خطرہ نہیں تاہم سی ڈی سی کے مطابق سال 2022 سے اب تک برڈ فلو کے کل 14 انسانی کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، جن میں سے چار مریض ایسے تھے جو دودھ دینے والی گائیوں کے ساتھ قریبی رابطے کے بعد وائرس کا شکار ہوئے۔ ایچ فائیو انسانی کیسز میں سے نو کی تصدیق ایچ فائیو این ون کے طور پر ہوئی ہے۔

- Advertisement -

کیلیفورنیا میں اتوار کے روز مویشیوں میں ایچ پی اے آئی سے مطابقت رکھنے والی کلینیکل علامات ظاہر ہونا شروع ہوئیں۔ یہ نمونے کیلیفورنیا اینیمل ہیلتھ اینڈ فوڈ سیفٹی کو جمع کروائے گئے اور پھر نیشنل ویٹرنری سروسز لیبارٹری کو بھیجے گئے۔

کیلیفورنیا کی ریاستی ویٹرنرین ڈاکٹر اینیٹ جونز نے کہا کہ ڈیریاں "وسطی وادی کے اس علاقے میں ہیں جہاں ڈیریاں مرکوز ہیں۔”

یاد رہے کہ امریکی ریاست کی سب سے بڑی دودھ پیدا کرنے والی کاؤنٹیز ٹولاری، مرسڈ اور اسٹینسلاوس شامل ہیں ہیں، جونز نے کہا کہ ریاست پڑوسی ڈیریوں اور کسی بھی پولٹری فارمز میں ایویئن فلو کے لیے گائیوں کی بھی جانچ شروع کرے گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں