پیر, جولائی 7, 2025
اشتہار

سکھوں کے روحانی پیشوا گورونانک کےجنم دن کی تقریبات اختتام پذیر

اشتہار

حیرت انگیز

کرتارپور: سکھوں کے روحانی پیشوا گورونانک کےجنم دن کی تقریبات ننکانہ میں اختتام پذیرہو گئیں۔

تفصیلات کے مطابق سکھوں کے روحانی پیشوا گورونانک کےجنم دن کی تقریبات ننکانہ میں اختتام پذیرہو گئیں، تین روزہ تقریبات کا اختتام گوردوارہ جنم استھان میں بھوگ کی رسم سےہوا،اختتامی تقریب میں آتش بازی کا شاندار مظاہرہ کیا گیا۔

سکھ برادری نے اختتامی تقریب میں پاکستان کی ترقی وسلامتی اور امن و امان کیلئےخصوصی دعا کی،جنم دن کی تقریب میں وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے بھی شرکت کی۔

تقریبات میں بھارت سمیت دنیا بھر سے ہزاروں یاتریوں نے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں: بابا گورونانک کا جنم دن، پاکستان نے کرتارپور راہداری پر سکھ یاتریوں کو بڑی سہولت دے دی

واضح رہے کہ بابا گورونانک کے 552ویں جنم دن کی تقریبات کے موقع پر بھارت کے شارٹ نوٹس پر راہداری کھولنے کے فیصلے سے یاتریوں کو متوقع تکلیف اور مشکلات کے پیش نظر پاکستان نے بڑا فیصلہ کیا تھا۔

پاکستان نے سکھ یاتریوں کی سہولت کیلئے 30 نومبر تک 10دن کی پیشگی اطلاع کی شرط میں نرمی کا اعلان کیا طریقہ کار کے مطابق یاتریوں کی فہرست پر آمد سے 10دن پہلے ضروری ضابطوں کی کارروائی ہونا ہوتی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں