تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

’کام میں دل نہیں لگ رہا‘ کمپنی ملازم کو 60 لاکھ روپے دینے پر مجبور

پیرس : فرانسیسی شہری نے اکتاہٹ اور بوریت زدہ ملازمت سے تنگ آکر کمپنی کے خلاف دائر مقدمہ جیت کر لاکھوں روپے ہرجانہ وصول کرلیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یہ حیرت انگیز واقعہ یورپی ملک فرانس میں پیش آیا جہاں ایک ملازم نے ڈپریشن کا شکار ہونے پر کمپنی کے خلاف مقدمہ دائر کردیا گیا۔

فریڈرک ڈیسنارڈ نامی شخص نے عدالت میں درخواست کی تھی کہ اسے انٹرپرفیوم نامی کمپنی بوریت سے بھرپور ملازمت دی جس کے باعث دماغی تناوٗ میں مبتلا ہوگیا اور خود کو تباہ حال سمجھ لیا تھا بعد ازاں اسے مرگی جیسے دورے بھی پڑنے لگے۔

ملازم نے درخواست میں کہا کہ کمپنی نے کئی ماہ تک اسے گھر بٹھایا اور پھر 2014 میں اسی بہانے ملازمت سے فارغ کردیا۔

فریڈرک نے یہ مقدمہ 2015 میں دائر کیا تھا جس میں اس نے کمپنی پر 4 لاکھ ڈالر ہرجانے کا دعویٰ کیا تھا، اب تک چار سال کی قانونی جنگ کے بعد فرانسیسی شہری یہ مقدمہ جیت گیا ہے جس کے بعد عدالت نے کمپنی کو 45 ہزار ڈالر ہرجانے کی ادائیگی کا حکم دیا۔

عدالت نے فیصلہ سنایا کہ فریڈرک ’بورآوٗٹ’ کے شکار ہوئے جو ایک ایسی حالت ہے جس میں کوئی خاص کام نہیں ہوتا اور انسان خود کو بے کار سمجھنے لگتا ہے۔

Comments

- Advertisement -