ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

بی جے پی کا نیا پینترا، پڑوسی ملکوں کی جماعتوں سے دوستی بڑھائے گی

اشتہار

حیرت انگیز

بی جے پی نے پینترا بدلتے ہوئے پڑوسی ملکوں کی سیاسی جماعتوں سے دوستی بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے، بھارتی ہندو قوم پرست پارٹی ان سے نئے سرے سے روابط استوار کرنے کی خواہاں ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت کی حکمران جماعت دنیا بھر میں اور بالخصوص پڑوسی ملکوں کی سیاسی جماعتوں کے ساتھ اپنے روابط اور تعلقات کو نئے سرے سے استوار کرتے ہوئے اسے وسعت دینا چاہتی ہے۔

اس سلسلے میں بنگلہ دیش کی حکمران جماعت عوامی لیگ اور نیپال کی حکمران جماعت کمیونسٹ پارٹی آف نیپال کے وفود کی میزبانی آئندہ ہفتے کی جائے گی، بھارت رواں برس جنوبی افریقہ میں شیڈول برکس ممالک کے سیاسی جماعتوں کی مجوزہ میٹنگ میں بھی شرکت کے گا۔

- Advertisement -

نیپال کی سیاسی جماعتیں، بنگلہ دیش کی عوامی لیگ اور جنوبی افریقہ کی افریقن نیشنل کانگریس، بھارتی جماعت کانگریس کے کافی قریب رہی ہیں، جو بی جے پی کے لیے اچھی بات نہیں اور وہ اسے تبدیل کرنے کی خواہاں ہے۔

واضح رہے کہ بنگلہ دیشی وزیر اعظم اور عوامی لیگ کی سربراہ شیخ حسینہ نے بھارت کے دورے پرکانگریس کی سابق صدر سونیا گاندھی سے بھی ملاقات کی تھی۔

بی جے پی کی جانب سے مشرق وسطیٰ، یورپی یونین اور کیریبییئن ممالک کے سفارت خانوں کے سربراہوں کے ساتھ ایک اجلاس بھی منعقد کیا گیا ہے، جس میں پارٹی صدر جے پی نڈا نے سفیروں کو تفصیلی بریفنگ دی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں