تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

برطانوی نسل پرستوں کا سیاہ فام فنکار کے مجسمے پر حملہ

لندن : برطانیہ میں نسلی تعصب بڑھنے لگا، نسل پرستوں نے معروف سیاہ فام شاعر، ڈراما نگار اور اداکار الفریڈ فیجن کے مجسمے پر تیزاب ڈال دیا۔

تفصیلات کے مطابق امریکا اور برطانیہ سمیت دنیا بھر میں نسلی تعصب اور پولیس تشدد کے خلاف گزشتہ دو ہفتوں سے مظاہرے جاری ہیں تاہم اب نسل پرست برطانوی شہری بھی میدان میں آگئے۔

نسل پرستوں کی جانب سے مشہور سیاہ فام شاعر کا مجسمے کو گلادینے والا مادہ (تیزاب) ڈال کر خراب کرنے کی کوشش کی گئی ہے، جس کے خلاف پولیس نے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

الفریڈ فیجن کا مجسمہ برطانوی شہر برسٹل کے علاقے سینٹ پاول میں سن 1987 میں ان کی موت کے ایک برس بعد نصب کیا گیا تھا۔

برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ الفریڈ پہلی سیاہ فام شخصیت ہیں جن کے اعزاز میں مجسمہ بناکر لگایا گیا تھا لیکن جمعرات کو پولیس کو اطلاع ملی کہ کچھ نامعلوم شرپسندوں نے مجسمے کو خراب کرنے کی کوشش کی ہے۔

پولیس برسٹل سٹی کونسل کے تعاون سے مجسمے کو پہنچے والے نقصان کا پتہ لگانے کی کوشش کررہی ہے۔

خیال رہے کہ امریکا کے بعد برطانیہ میں بھی ایسے مجسمے اور یادگاریں ختم کرنے کا مطالبہ کیا جارہا ہے جس سے سفید فام نسلی امیتاز کو بڑھاوا ملتا ہے اور غلاموں کی تجارت کی یاد تازہ ہوتی ہے۔

نسلی امتیاز کو فروغ دینے والے مجسمے اتارے جائیں، میئر لندن

مظاہرین کی جانب سے آکسفورڈ یونیورسٹی کے احاطے سے سیسل رہوڈز کا مجسمہ ہٹایا جائے، آکسفورڈ یونیورسٹی سے مجسمہ ہٹانے کیلئے آن لائن پٹیشن پر ڈیڑھ لاکھ سے زائد افراد نے دستخط کیے ہیں۔

Comments

- Advertisement -