تازہ ترین

وزیراعظم کا دورہ سعودی عرب، صدر اسلامی ترقیاتی بینک کی ملاقات

وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ سعودی عرب کے دوسرے...

وزیراعظم شہباز شریف آج ریاض میں مصروف دن گزاریں گے

وزیراعظم شہباز شریف جو کل سعودی عرب پہنچے ہیں...

سیشن جج وزیرستان کو اغوا کر لیا گیا

ڈی آئی خان: سیشن جج وزیرستان شاکر اللہ مروت...

نیپال میں مسافر طیارہ خوفناک حادثے کا شکار کیسے ہوا؟ بلیک باکس مل گیا

کھٹمنڈو: پوکھرا ایئرپورٹ کے قریب گرنے والے مسافر بردار طیارے کا بلیک باکس مل گیا، جس سے طیارے کے تباہ ہونے کی وجہ معلوم ہونے میں مدد ملے گی۔

تفصیلات کے مطابق نیپالی حکام کی جانب بیان میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ روز نیپال میں پوکھراایئرپورٹ کے قریب گر کر تباہ ہونے والے مسافربردارطیارے کا بلیک باکس حادثے کی جگہ سے برآمد کرلیا گیا ہے۔

حکام نے بتایا کہ طیارے کے حادثے کی حقیقت سامنے آنے کے لیے اس کے ملبے سے ملنے والے بلیک باکس کی ریکارڈنگ کا انتظار ہے۔

نیپالی حکام کا کہنا تھا کہ کاک پٹ وائس ریکارڈر اور فلائٹ ڈیٹا ریکارڈر فی الحال بالکل ٹھیک دکھائی دے رہے ہیں ، اس سے تفتیش کاروں کو یہ تعین کرنے میں مدد مل سکتی ہے کہ سیاحتی شہر پوکھرا میں لینڈنگ سے عین قبل صاف موسم میں جڑواں انجن والا اے ٹی آر 72 طیارہ کس وجہ سے گر کر تباہ ہوا۔

گزشتہ روزنیپال کے پوکھراانٹرنیشنل ائیرپورٹ کے قریب مسافرطیارہ گرکرتباہ ہو گیا تھا، پرواز میں 68 مسافر سوار تھے، جن میں پانچ ہندوستانی اور عملے کے چار ارکان شامل تھے۔

یٹی ایئر لائنز کے ترجمان نے کہا کہ ابھی تک کسی زندہ بچ جانے والے کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ہے۔

اپنی بالکونی سے طیارے کے اترنے کی فوٹیج ریکارڈ کرنے والے ایک گواہ نے بتایا کہ اس نے طیارے کو نیچے اڑتے ہوئے دیکھا اس سے پہلے کہ وہ اچانک بائیں جانب مڑ جائے۔ "میں نے یہ دیکھا اور میں چونک گیا۔ … میں نے سوچا کہ آج سب کچھ یہاں کریش ہونے کے بعد ختم ہو جائے گا، میں بھی مر جاؤں گا۔

دیواس بوہورا کا کہنا تھا کہ اس کے گرنے کے بعد سرخ شعلے بھڑک اٹھے اور زمین زلزلے کی طرح ہلنے لگی، ” وہ منظر دیکھ کر میں ڈر گیا۔”

نیپال کی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے کہا کہ طیارے نے تباہ ہونے سے پہلے صبح 10:50 بجے سیٹی گھاٹی کے قریب سے ہوائی اڈے سے آخری بار رابطہ کیا تھا۔

خیال رہے بلیک باکس یا فلائٹ ڈیٹا ریکارڈر ایک ایسا آلہ ہے ، جو پرواز کی تمام اہم تفصیلات کو ریکارڈ کرتا ہے اور اس بارے میں مکمل تفصیلات فراہم کر سکتا ہے کہ اس کے کریش ہونے سے پہلے پرواز کے ساتھ کیا ہوا تھا۔

Comments

- Advertisement -