تازہ ترین

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

نیوزی لینڈ نے ٹی ٹوئنٹی سیریز میں کینگروز کو پچھاڑ دیا

ویلنگٹن: نیوزی لینڈ نے آسٹریلیا کو آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں شکست دے کر سیریز تین۔ دو سے اپنے نام کرلی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ویلنگٹن میں کھیلےگئے سیریز کے آخری اور فیصلہ کن معرکے میں کینگروز نے کیویز کو جیت کیلئے ایک سو تینتالیس رنز کا ہدف دیا، آسٹریلوی کپتان ایرون فنچ 36 اور میتھو ویڈ نے 44 رنز بنائے، اسٹوئینس 26 رنز بناسکے۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے ایش سوڈھی نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، ٹم ساؤتھی اور ٹرینٹ بولٹ نے 2 دو وکٹیں حاصل کیں۔

جواب میں کیوی اوپنر مارٹن گپٹل اور کونوے کی 106 رنز کی اوپننگ پارٹنر شپ نے ہی میچ یکطرفہ بنا دیا ، کونوے نے 36 رنز اسکور کیے جبکہ مارٹن گپٹل نے 46 گیندوں پر 71رنز بنائے، گلین فلپس نے 34 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر نیوزی لینڈ کو 7وکٹ سے فتح دلا دی، اس کے ساتھ ہی نیوزی لینڈ نے پانچ میچز کی سیریز بھی تین دو سے اپنے نام کر لی۔

اکہتر رنز کی شاندار اننگز کھیلنے پر مارٹن گپٹل کو مین آف دی میچ جبکہ ایش سوڈھی کو مین آف دی سیریز کا ایوارڈ دیا گیا۔

Comments

- Advertisement -