ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

لانڈھی چڑیا گھر میں کالے ہرن کے جوڑے کے ہاں ہرنی کی پیدائش

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی کے لانڈھی چڑیا گھر میں نایاب نسل کے کالے ہرن کے جوڑے کے ہاں ہرنی کی پیدائش ہوئی ہے۔

چڑیا گھر انتظامیہ کے مطابق نایاب نسل کے کالے ہرن کی اس نسل کو بلیک بک کہا جاتا ہے، 4 سال قبل جوڑا کراچی چڑیا گھر سے لانڈھی چڑیا گھر منتقل کیا گیا تھا۔

انتظامیہ نے بتایا کہ کالے ہرن کی تعداد 11 ہوگئی جن میں 8 ہرنی اور 4 ہرن ہیں، یہ نایاب نسل پورے پاکستان میں صرف کراچی کے لانڈھی زو میں موجود ہے۔

- Advertisement -

کالے ہرن کے منہ، پیٹ کے حصے اور پیروں کے درمیان جسم سفید ہوتا ہے جو اس کی خصوصیت ہے۔ یہ بلیک بک گھاس اور ہلکے جنگل والے علاقے میں رہتے ہیں۔ نومولود ہرنوں کی دیکھ بھال کیلیے زو کیپر، پیرا میڈیکل اسٹاف اور زولاجسٹ پر مشتمل عملہ موجود ہے۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں