تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

پی ڈی ایم میں اختلافات، آصف زرداری کا ن لیگ کو اہم پیغام

کراچی: پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری نے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) میں جاری اختلافات کو ختم کرنے کا اشارہ دے دیا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کے اختلافات کو ختم کروانے کے لیے بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) نے کوششیں تیز کردی ہیں۔

بی این پی کے وفد نے بلاول ہاؤس کراچی میں پاکستان پیپلزپارٹی کی قیادت سے ملاقات کی جس میں پی ڈی ایم میں جاری اختلافات کو ختم کرنے پر غور کیا گیا۔

ملاقات میں آصف علی زرداری نے اختلافات ختم کرنے کے لیے بی این پی کے ذریعے مسلم لیگ ن کو مصالحتی پیغام دیا، جسے بلوچستان نیشنل پارٹی کی قیادت کل ن لیگی قیادت تک پہنچائے گی۔

مزید پڑھیں: ‘پی ڈی ایم کو نقصان پہنچانے والے کو قوم معاف نہیں کرے گی’

بی این پی کی جانب سے شروع کی جانے والی کوششوں  سے بریک تھرو کا امکان بھی ہے کیونکہ یہ وفد کل مسلم لیگ ن کی قیادت سے ملاقات کر کے آصف علی زرداری کا مصالحتی پیغام پہنچائے گا۔

بی این پی وفد کا کہنا تھا کہ ’ اختر مینگل کی ہدایت پر مشن پر نکلے ہیں تاکہ پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کے اختلافات ختم ہوں، مریم نواز کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنے کے لیے نیب پیشی پر جانے کے لیے تیار ہیں‘۔

سینیٹر جمالدینی کا کہنا تھا کہ ’آصف علی زرداری نے پیغام میں مثبت پیغام دیا، اس پیغام کو ن لیگی قیادت تک پہنچا کر رنجشیں ختم کرنے کی کوشش کریں گے‘۔

اُن کا کہنا تھا کہ ’ہماری کوشش ہے کہ پی ڈی ایم قائدین مشترکہ مؤقف اپنائیں تاکہ اتحاد کو نقصان نہ پہنچے‘۔

واضح رہے کہ لانگ مارچ سے قبل اسمبلیوں سے مستعفیٰ ہونے کے معاملے پر پی پی نے دو ٹوک جواب دیا جس کے بعد مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی میں لفظی جنگ شروع ہوگئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ڈی ایم سے راہیں جدا؟ پیپلز پارٹی نے جماعت اسلامی سے تعلقات استوار کر لیے

قبل ازیں پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے آصف علی زرداری اور نوازشریف سے علیحدہ علیحدہ ٹیلی فونک رابطہ کیا جس میں معاملات کو افہام و تفہیم سے حل کرنے اور بیان بازی سے گریز کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

Comments

- Advertisement -