تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

بھارت : کشتی الٹنے سے 8 افراد ہلاک، مزید کی تلاش جاری

جے پور : بھارت میں کشتی یاتریوں کی کشتی الٹنے کا اندوہناک واقعہ پیش آیا ہے جس میں اب تک آٹھ افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں، کشتی میں 35 افراد سوار تھے۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست راجستھان میں کوٹہ ضلع کے کھتولی تھانہ علاقے میں آج صبح چمبل ندی میں ایک کشتی ڈوبنے سے آٹھ افراد کی ہلاکت ہوگئی، جبکہ دیگر کی تلاش کی جاری ہے۔

اس حوالے سے پولیس ذرائع نے بتایا کہ صبح کچھ لوگ چمبل ڈھیبری سے کشتی میں سوار ہوکر کر نیشور مہادیو مندر جارہے تھے کہ اچانک کشتی پلٹ گئی۔ ان میں سے کچھ لوگ تیر کر کنارے پر آگئے، جبکہ کچھ لاپتہ ہوگئے ہیں۔

اطلاع ملنے پر ریسکیو اور متعلقہ حکام جائے وقوعہ پر پہنچ گئے، پولیس کے مطابق کشتی میں خواتین سمیت 35 لوگ سوار تھے۔ اب تک 8افراد کی نعشیں ندی سے نکالی جاچکی ہیں جبکہ 15 افراد تاحال لاپتہ ہیں۔

اس کشتی میں خواتین اور بچے سمیت بوڑھے اور جوان افراد بھی سوار تھے، اس کے علاوہ کچھ سامان اور گاڑیاں بھی اس میں رکھی گئیں تھیں۔یہ حادثہ آج صبح 8 بجے پیش آیا ہے، مقامی لوگوں نے ان کو بچانے کیلیے بھرپور کوششیں کیں۔

مقامی افراد نے انتظامیہ پر الزام عائد کیا ہے کہ ان کی ملی بھگت سے یہاں غیر قانونی طور پر کشتیاں چلائی جا رہی ہیں، اس لیے یہ حادثہ پیش آیا ہے۔

Comments

- Advertisement -