تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

کشتی ڈوبنے کا حادثہ، جاں بحق طالبعلموں کی تعداد 44 ہوگئی

تانڈہ ڈیم میں کشتی ڈوبنے کے واقعے میں مزید 14 طالبعلموں کی لاشیں نکال لی گئی ہیں جس کے بعد اس حادثے میں جاں بحق افراد کی تعداد 44 ہوگئی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق اتوار کے روز کوہاٹ میں تانڈہ ڈیم میں سیر کے دوران کشتی ڈوبنے کے واقعے میں سوار مدرسے کے لاپتہ طالبعلموں کی تلاش کا کام منگل کے روز بھی جاری ہے اور آج مزید 14 طالبعلموں کی لاشیں نکال کر اسپتال منتقل کی گئی ہیں جس کے بعد اس حادثے میں جاں بحق طلبہ کی تعداد 44 ہوگئی ہے۔

اس سے قبل اتوارکے روز 11 جب کہ گزشتہ روز 19 بچوں کی لاشیں نکالی گئی تھیں۔ گزشتہ روز تاریکی ہونے کے باعث ریسکیو کا کام ادھورا چھوڑ دیا گیا تھا جس کو آج صبح دوبارہ شروع کیا گیا تھا۔

ڈپٹی کمشنر کوہاٹ فرقان اشرف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ اتوار کے روز سیر کے لیے جانے والے بچوں کی کشتی تانڈہ ڈیم میں ڈوب گئی تھی۔ کشتی میں 40 سے زائد افراد سوار تھے جس کی وجہ سے وہ الٹ گئی۔ اس واقعے میں مدرسے کے معلم، ملاح سمیت مزید کچھ بچوں کی تلاش جاری ہے جب کہ 6 کو بچا لیا گیا ہے۔

دوسری جانب تاندہ ڈیم کشی حادثے میں جاں بحق 20 طلبا کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔ نماز جنازہ میں مدارس کے طلبہ، اساتذہ، عزیز واقارب اور انتظامی افسران نے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں: پشاور اور کوہاٹ سانحات، کے پی میں آج یوم سوگ، قومی پرچم سرنگوں رہے گا

واضح رہے کہ پشاور خودکش دھماکا اور کشتی ڈوبنے کے سانحات پر آج صوبہ خیبرپختونخوا میں سرکاری سطح پر یوم سوگ منایا جا رہا ہے۔

Comments

- Advertisement -