تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

امریکا: سالگرہ کی تقریب میں‌ چاقو بردار شخص کا حملہ، 9 افراد زخمی

واشنگٹن : امریکا کے پناہ گزین کیمپ میں سالگرہ کی تقریب کے دوران چاقو بردار شخص نے حملہ کرکے 9 افراد کو زخمی کردیا، زخمیوں میں چھ بچے بھی شامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست ایڈاہو میں قائم پناہ گزین کیمپ میں جاری 3 سالہ بچی کی سالگرہ کی تقریب میں ایک شخص نے تقریب میں شریک مہمانوں پر بے دریغ چاقو کے حملے کردیئے۔ جس کے نتیجے میں بچوں سمیت 9 افراد زخمی ہوگئے۔

امریکی میڈیا کا کہنا تھا کہ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے چاقو بردار شخص کو اپارٹمنٹ سے گرفتار کرکے تھانے منتقل کردیا تھا، جہاں ملزم کی شناخت ٹمی ارل کنر سے ہوئی ہے۔

پولیس چیف ولیم بونس کا کہنا تھا کہ پولیس متاثرین کی اطلاع پر جائے وقوعہ پر پہنچی تو وہاں افراتفری کا عالم اور افسوس ناک منظر تھا، کیوں کہ 9 افراد زخمی حالت میں ٹرپ رہے تھے، جن میں سے 6 کم سن بچے بھی شمال تھے۔

پولیس چیف کا کہنا تھا کہ امدادی سرگرمیاں انجام دینے والے اہلکاروں نے زخمی کو فوری طبی امداد دینے بعد اسپتال منقتل کردیا تھا، جہاں 4 زخمیوں کی حالت انتہائی نازک ہے۔

ولیم بونس نے حادثے سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ زخمی ہونے والوں میں 3 سال سے 12 برس تک کے چھ بچہ چاقو زنی کے واقعے میں زخمی ہوئے ہیں، جن کا تعلق الگ الگ ممالک سے بتایا جارہا ہے۔ متاثرین اپارٹمنٹ میں سالگرہ منانے جمع ہوئے تھے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کا تعلق شام، ایتھوپیا اور عراق سے ہے اور کچھ کمیونٹی میں شامل ہونے والے نئے ممبران ہیں۔

پولیس ترجمان کا کہنا تھا کہ چاقو بردار شخص کی جانب سے نسل پرستی کی بنیاد پر حملہ نہیں کیا گیا، تاحال حادثے میں ملوث ملزم سے تفتیش جاری ہے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

Comments

- Advertisement -