جمعہ, مئی 10, 2024
اشتہار

بالی ووڈ اداکارہ سشمیتا سین، دانیال ظفر کی گرویدہ نکلیں

اشتہار

حیرت انگیز

بھارتی اداکارہ سشمیتا سین نے گانا ‘اڑھ چلیے’ سن کر پاکستانی گلوکار دانیال ظفر کی تعریفوں کے پل باندھ دئیے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ سشمیتا سین سوشل میڈیا پر خاصی سرگرم رہتی ہیں اور اپنی پسند نا پسند کا اظہار بھی سوشل میڈیا کے ذریعے کرتی رہتی ہیں۔

انسٹاگرام پر بالی ووڈ ادارہ کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں وہ اپنی بیٹی کے ہمراہ گاڑی میں سفر کررہی ہیں اور پاکستانی گلوکار دانیال ظفر کا گانا ‘اڑھ چلیے’ چل رہا ہے۔

- Advertisement -

اداکارہ نے پوسٹ کے کیپشن میں دانیال ظفر کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ ’’ممبئی کی تازہ ہوا، ڈرائیو، کھلا آسمان اور بار بار سنا جانے والا علیسہ کا پسندیدہ گانا‘۔

پھر انہوں نے کہا کہ ‘سرحد پار لوگوں اور ان کے خوابوں کو جوڑنا کتنی بڑی نعمت ہے، ماشاءاللہ’۔

دانیال ظفر نے سشمیتا سین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ‘’میں نے خواب دیکھا تھا کہ اس گانے کو کُھلی فضا اور تیز ڈرائیو میں سنا جائے اور پسند کیا جائے اس خواب کو آپ نے سچ کر دکھایا’۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں