اتوار, جنوری 18, 2026
اشتہار

بالی وُڈ انڈسٹری اوریجنل نہیں، اس کا نام بھی نقل ہے، ابھیشک شرما

اشتہار

حیرت انگیز

بالی وُڈ کے ہدایتکار ابھیشک شرما نے کہا ہے کہ بالی وُڈ انڈسٹری اوریجنل نہیں ہو سکتی اس کا نام بھی نکل کیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ہدایتکار ابھیشک شرما نے بالی وُڈ کے اصلی ہونے پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ بالی وُڈ انڈسٹری سے اوریجنل ہونے کی امید کیسے کی جا سکتی ہے جب اس کا نام ہی ہالی وُڈ کی نقل ہے۔

بالی وُڈ کے ہدایتکار کا کہنا تھا کہ ’بالی وُڈ تو کسی صحافی کا لطیفہ ہوگا جو کہ ہر کسی کی زبان میں عام ہوگیا، اگر کسی کا نام ہی کسی دوسرے کی نقل ہوگی تو آپ کیسے امید لگائیں گے کہ وہ چیز اوریجنل ہو؟۔

انہوں نے سوال کیا کہ کیا ہم واقعی ایک بالکل اصل انڈسٹری ہیں؟ ہمیں یہ دیکھنا ہوگا، ہمیں انفرادی طور پر اپنا فائدہ نقصان چھوڑ کر ایک ہوکر انڈسٹری کے لیے سوچنا ہوگا۔

ابھیشک شرما نے 2010 میں بطور ہدایتکار فلم ’تیرے بن لادن‘ سے فلم میکنگ کا اغاز کیا تھا اور ان کی آخری آنے والی فلم ’رامو سیتو‘ ہے جس میں اکشے کمار نے مرکزی کردار ادا کیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ کئی سالوں سے بالی وُڈ پر ریمیکس بنانے کا الزام لگایا جارہا ہے، بالی وُڈ کی فلمیں مسلسل جنوبی انڈیا کی فلموں کی ریمیک بن کر آتی ہیں جس پر بھارتی فلم انڈسٹری کو شدید عوامی ردِ عمل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

بالی وُڈ میں جہاں ریمیک فلموں کا دور چل رہا ہے وہیں کافی عرصے سے ریمیک گانوں کا بھی رواج عام ہے، بالی وُڈ کی فلموں میں پرانے گانوں یا پھر پنجابی گانوں کو ریمیک کیا جاتا ہے بلکہ انٹرنیشنل گانوں کو بلا اجازت ریمیک بھی کیا جاتا ہے جس سے بالی وُڈ چارٹ بسٹر بھی بری طرح متاثر ہو رہا ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں