اے آر وائی فلز کے بینر تلے بننے والی پاکستانی فلم ’جانان‘ کا ٹائٹل سانگ ریلیز کردیا گیا، فلم کا ٹائٹل سانگ ہندوستانی گلوکار ارمان ملک نے پہلی مرتبہ کسی پاکستانی فلم کے لیے گایا ہے۔
تفصیلات کے مطابق آئی آر کے فلمز ایم ایچ پروڈکشن اور اے آروائی فلمز کی مشترکہ پیشکش فلم جاناں کے مرکزی گانے کو لندن میں ایک تقریب کے دوران ریلیز کیا گیا، تقریب میں فلم میں مرکزی اداکار بلال اشرف سمیت فلم کے دیگر ارکان نے شرکت کی ۔
فلم جاناں کے مرکزی گانے بھارتی گلوکار ارمان ملک نے گایا ہے تحریر فاطمہ نجیب کی ہے جبکہ گانے کی کمپوزیشن سالم سولیمہ نے دی ہے۔
فلم جاناں کا ٹائٹل سانگ
واضح رہے کہ فلم جانان کی کہانی درحقیقت خیبرپختونخوا کے رسم رواج اور ثقافت میں پنپنے والی محبت کی عکاس ہے۔
فلم میں ارمینہ رانا خان ، بلال اشرف اور علی رحمان مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں جبکہ فلم کی دیگر کاسٹ میں مشی خان، عجب گل اور نئیر اعجاز شامل ہیں، جبکہ اس کا اسکرپٹ عثمان خالد بٹ نے لکھا ہے۔ ریحام خان، حریم فاروق، منیر حسین اور عمران کاظمی کی پروڈکشن میں بننے والی اس فلم کی ہدایات اظفر جعفری نے دی ہیں۔
فلم جانان رواں سال عید الاضحیٰ کے موقع پر اے آر وائی فلمز کے بینر تلے سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔