تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

غزہ پر بمباری : فلسطینی مجاہدین اور اسرائیلی فوج کے درمیان اہم معاہدہ

غزہ : اسرائیل اور ایک فلسطینی عسکریت پسند گروپ نے گزشتہ روز سے ایک دوسرے پر مسلح حملوں میں درجنوں افراد کی ہلاکت کے بعد فائر بندی پر اتفاق کرلیا ہے۔

اسرائیل اور غزہ میں قائم اسلامی جہاد گروپ کے درمیان مصر کی ثالثی میں فائر بندی کا نفاذ گزشتہ اتوار کی رات 11 بجکر 30 منٹ سے ہوا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق غزہ کے حکام کا کہنا ہے کہ حملوں میں بچوں سمیت 44 فلسطینی جاں بحق اور 360 زخمی ہوئے تھے۔

فلسطینی عسکریت پسندوں نے غزہ کی پٹی میں جاری اسرائیلی فضائی حملوں کے جواب میں اتوار کے روز جنوبی اسرائیل پر راکٹ داغے۔ تاہم، فائر بندی کے نفاذ کے فوراً بعد ہی بظاہر دونوں فریقوں نے اپنے حملے روک دیے ہیں۔

اسرائیلی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے فائر بندی معاہدے کے تحت اسلامی جہاد کے زیرِ حراست ارکان کی رہائی کے لیے بات چیت پر اتفاق کیا ہے۔

اسلامی جہاد نے خبردار کیا ہے کہ اگر ارکان کو رہا نہ کیا گیا تو وہ اپنے حملے دوبارہ شروع کر دے گا۔

Comments

- Advertisement -