جمعہ, مئی 9, 2025
اشتہار

آسٹریلوی ساحل سے ملنے والے پر اسرار مخلوق نے سنسنی پھیلادی، ویڈیو دیکھیں

اشتہار

حیرت انگیز

براعظم آسٹریلیا کے ساحل پر نمودار ہونے والی غیر معمولی مخلوق نے سوشل میڈیا صارفین کو الجھا کر رکھ دیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق آسٹریلیا کے بونڈی ساحل پر سیر وتفریح کے لئے آنے والے سیاحوں کو اس وقت شدید حیرت ہوئی جب انہیں ‘انسانی منہ’ والی عجیب وغریب مخلوق ساحل پر نظر آئی۔

مقامی سیاح ڈریو لیمبرٹ نے عجیب و غریب نظر آنے والی مخلوق کی ویڈیو بنائی اور سوشل میڈیا سائٹ فیس بک پر شیئر کی، ساتھ ہی انہوں نے کیپشن میں لکھا کہ براہ کرم کیا کوئی مجھے بتا سکتا ہے کہ یہ اجنبی نما مخلوق کون سی ہے؟ جو آج بونڈی کے ساحل پر نہاتی نظر آئی۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی گاؤں میں آسمان سے پراسرار چیزیں آ گریں (ویڈیو)

مقامی افراد بھی اس غیر معمولی نظر آنے والی مخلوق کو دیکھ کر ششد رہ گئے، یہ پراسرار مخلوق آدھا میٹر لمبی تھی جس کے ہونٹ انسان جیسے اور جلد شارک جیسی تھی۔

انہوں نے کہا کہ ہم بیس سال سال سے بوندی میں رہ رہے ہیں مگر آج تک ایسی عجیب الخلقت مخلوق نہیں دیکھی۔

آبی حیاتیات کے ماہرین اور دیگر سائنسدانوں نے اسے انتہائی غیر معمولی مخلوق قرار دیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں