ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

’پنڈورا سیارے پر کون کرے گا راج‘

اشتہار

حیرت انگیز

مشہور ویڈیو گیم سے ماخوذ ہالی وڈ سائنس فکشن اور ایکشن سے بھرپور فلم ’بارڈر لینڈز‘ کا ٹریلر ریلیز ہوتے ہی چھا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ’بارڈر لینڈز‘ کا ٹریلر کو ریلیز ہوئے 24 گھنٹے گزر گئے اور اسے اب تک لاکھوں لوگ دیکھ چکے ہیں۔ اس میں دکھائے گئے مناظر کو کافی پسند کیا جا رہا ہے۔

فلم کا مرکزی خیال ہے کہ پنڈورا سیارے پر کون راج کرے گا۔ اس میں انسان اور خلائی مخلوق بڑے پردے پر ٹکراتے ہوئے نظر آئیں گے۔ ’بارڈر لینڈز‘ میں کامیڈی کے تڑکے کے ساتھ نامور اداکاروں دھوم مچائیں گے۔

- Advertisement -

ایلی روتھ کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم کو رواں سال 9 اگست کو ریلیز کیے جانے کا امکان ہے۔ اس کی کاسٹ میں کیٹ بلانشیٹ، اریانا گرین بلیٹ اور ہیلی بینیٹ شامل ہیں۔

ایلی روتھ اور جو کرومبی ’بارڈر لینڈز‘ کے اسکرپٹ رائٹرز ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں