تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

مصر میں ویب سائٹ کے ذریعے بچوں کی خرید فروخت کا انکشاف

قاہرہ : مصر میں ویب سائٹ کے ذریعے نومولود ، شیر خوار اور بے شناخت کے بچوں کی خرید و فروخت کا انکشاف ہوا ہے، ویب سایٹ پر بچوں کی جنس، رنگت، بالوں و آنکھوں کے رنگ اور دیگر جسمانی خصوصیات کی بنیاد پر قیمت کا تعین کیا جاتا تھا۔

تفصیلات کے مطابق مصر کی قومی کونسل برائے ماں و بچہ نے عرب میڈیا میں شائع ہونے والی رپورٹ کا نوٹس لیتے ہوئے ایک ویب سائٹ کے ذریعے بچوں کی خرید و فروخت میں ملوث گروہ کا پتہ چلا لیا ہے، ویب سائٹ کا مالک ایک عرب شہری ہے جو ہالینڈ میں رہائش پذیر ہے جس نے الشروق کے علاقے میں واقع ایک فلیٹ میں کئی بچوں کو فروخت کرنے کی نیت سے بند رکھا ہوا تھا.

بچوں کو فلیٹ میں بند رکھنے کا انکشاف ہمسائیوں نے کیا تھا جس پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے فلیٹ پر چھاپا مارا اور 12 سے زائد بچوں کو بازیاب کر کے رامی الجبالی نامی ایک شخص کو حراست میں لے لیا جس نے ابتدائی تحقیقات میں بتایا کہ بچوں کی حالت اور خصوصیات کے لحاظ سے ان کو 30 ہزار سے 2 لاکھ مصری پونڈز تک میں فروخت کیا جاتا تھا جس کے لیے دنیا بھر انسانی اسمگلنگ کا جال بچھایا گیا ہے۔

دوسری جانب مصر کے خفیہ ادارے نے ویب سائٹ کی نگرانی کے دوران ایک نومولود بچی کی فروخت کرنے کی کوشش کو ناکام بنا دیا ہے اور ویب سائٹ سے رابطہ کرنے والی فون کال کو ٹریس کر کے بچی کو فروخت کرنے والے دادی اور چچا کو حراست میں لے لیا جو بچی کو باپ کی غربت کے باعث فروخت کر رہے تھے.


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -