تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

نویں جماعت کے طالب علم ٹی وی پروگرام کے طریقے سے باپ کو قتل کردیا

نئی دہلی: بھارتی ریاست اترپردیش کے علاقے آگرہ میں نویں جماعت کے طالب علم نے روک ٹوک کرنے پر باپ کو قتل کردیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق نویں جماعت کے 17 سالہ طلب علم اور اُس کی بہن کو باپ نے ڈانٹا تو اُس نے ٹیلی ویژن پر جرائم سے متعلق نشر ہونے والا پروگرام دیکھ کر قتل کرنے کا طریقہ سیکھا اور پھر اُسی پر عمل کرتے ہوئے اپنے والد کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

نویں جماعت کے طالب علم نے باپ کو قتل کرنے کے بعد تمام شواہد کو ضائع بھی کیا۔ رپورٹ کے مطابق قتل کا یہ واقعہ پانچ ماہ قبل پیش آیا جس کی رپورٹ درج کرنے کے بعد پولیس نے تحقیقات کا آغاز کیا اور طویل جدوجہد کے بعد قاتلوں‌ کو گرفتار کیا۔

ورن داون کی پولیس نے قتل کا اعتراف کرنے کے بعد ملزم کو حراست میں لیا جس نے  انکشاف کیا کہ اُس نے اپنا جرم چھپانے اور پولیس کو گمراہ کرنے کے لیے شواہد ٹھکانے لگائے۔

پولیس کے مطابق نوجوان کا ساتھ دینے پر اُس کی ماں کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے۔

پولیس افسر نے بتایا کہ  ماں اور بیٹے کے خلاف قتل اور شواہد چھپانے کے الزام میں مقدمہ درج کر کے انہیں گرفتار کیا گیا اور پھر انہیں عدالت میں پیش کیا گیا جہاں جج نے دونوں کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

Comments

- Advertisement -