اتوار, جون 16, 2024
اشتہار

مودی کی جماعت کو 8 ووٹ ڈالنے والا لڑکا گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت میں لوک سبھا کے انتخابات کے پانچویں مرحلے میں بی جے پی کو 8 ووٹ ڈالنے والے کم عمر لڑکے کو گرفتار کر لیا گیا۔

بھارت میں لوک سبھا کے انتخابات میں کئی بے ضابطگیاں نظر آ رہی ہیں اور ووٹ کے لیے نا اہل کم عمر افراد کی جانب سے ووٹ ڈالنے کی شکایت میں اضافہ ہو رہا ہے۔

گزشتہ دنوں ریاست اتر پردیش میں مودی کی جماعت بی جے پی کو ایک دو نہیں 8 ووٹ کم عمر لڑکے نے ڈالے، جس کی خبر مقامی میڈیا پر نشر ہوتے ہی الیکشن کمیشن اور پولیس حرکت میں آئی اور ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے۔

- Advertisement -

گرفتار نوجوان کی شناخت انیل سنگھ کے نام سے ہوئی ہے، جس کے خلاف تعزیرات ہند کی مختلف دفعات کے تحت کیس درج کر لیا گیا ہے جب کہ الیکشن کمیشن نے مذکورہ پولنگ اسٹیشن کے تمام عملے کو بھی معطل کرتے ہوئے ان کے خلاف تادیبی کارروائی کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔

اس حوالے سے فرخ آباد ڈسٹرکٹ آفیسر آیوش چوہدری نے اپنے بیان میں کہا کہ وائرل ویڈیو کا نوٹس لیا گیا ہے اور اس معاملے کی سنجیدگی کے ساتھ تحقیقات کی جا رہی ہے۔ ذمے داروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

بھارتی الیکشن مذاق بن گئے، نابالغ لڑکے نے بی جے پی کو 8 ووٹ ڈال دیے

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں اتر پردیش کے علاقے ایٹا میں پولنگ کے دوران انیل سنگھ نامی لڑکے نے بی جے پی کو 8 ووٹ ڈالے تھے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گئی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں