تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

چار انگوٹھوں کی مدد سے گیم کھیلنے والا لڑکا ‘پروپلیئر’ بن گیا

نئی دہلی: بھارت میں قدرتی طور پر چار انگوٹھوں کے مالک لڑکے نے اسے عیب سمجھنے کے بجائے اپنی صلاحیتوں کے نکھار کا ذریعہ بنا لیا اور ویڈیو گیمز کا پروپلیئر بن گیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارتی 12 سالہ لڑکے کے ہاتھ میں قدرتی طور پر 4 انگوٹھے ہیں اور وہ چاروں انگوٹھوں کی مدد سے ویڈیو گیمز کھیل کر خود کو پرو پلیئر(بہترین کھلاڑی) بناچکا ہے۔

رپورٹ کے مطابق گیم کے شوقین بچے اور لڑکے عمومی طور پر دو انگوٹھوں کی مدد سے گیم کھیلتے ہیں لیکن فیضان نامی لڑکے کو خصوصی صلاحیت اس لیے حاصل ہے کیوں کہ اس کے چار انگوٹھے ہیں۔

لڑکے کا کہنا وہ چار انگوٹھوں کو اپنا عیب کے بجائے فخر سمجھتا ہے، والدین کو بھی کوئی پریشانی نہیں، انہوں نے بچپن میں سرجری کے ذریعے میرے انگوٹھے کٹوانے سے بھی انکار کردیا تھا۔

بھارتی علاقے شیری برامولا سے تعلق رکھنے والے لڑکے نے کہا کہ منفرد انگلیوں کے مالک ہونے پر مجھے کوئی شرمندی نہیں، میرے گرد موجود دوست بھی بہت اچھے ہیں جو ہمیشہ خیال رکھتے ہیں۔

Comments

- Advertisement -