ممبئی: سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جہاں روزانہ کی بنیاد پر کئی ہیش ٹیگز ٹرینڈ کرتے ہیں اور آج #BoycottPathan کا ہیش ٹیگ بھارت میں ٹرینڈ کر رہا ہے۔
بالی وڈ کے معروف اداکار شاہ رخ خان کی نئی فلم ”پٹھان“ کی شوٹنگ جاری ہے، اس میں جان ابراہم اور دپیکا پڈوکون نظر آئیں گے۔ فلم کو اگلے سال 25 جنوری کو سنیما گھروں میں ریلیز کے لیے پیش کیا جائے گا۔
فلم ابھی شوٹنگ کے مرحلے میں ہے اور اس کے خلاف سوشل میڈیا پر بائیکاٹ مہم شروع ہو گئی ہے جس کی کوئی واضح وجہ اب تک سامنے نہیں آسکی تاہم شاہ رخ خان کے مداح بائیکاٹ کا مطالبہ کرنے والے صارفین کو جواب دے رہے ہیں۔
I know it’s late… But remember the date… Pathaan time starts now…
See you in cinemas on 25th January, 2023.
Releasing in Hindi, Tamil and Telugu.
Celebrate #Pathaan with #YRF50 only at a big screen near you. @deepikapadukone |@TheJohnAbraham | #SiddharthAnand | @yrf pic.twitter.com/dm30yLDfF7
— Shah Rukh Khan (@iamsrk) March 2, 2022
شاہ رخ خان کے ایک مداح نے لکھا کہ ٹوئٹر پر یہ لوگ کیوں بھونک رہے ہیں؟ منت (شاہ رخ خان کا گھر) کے باہر یہ بھونکنے والے چیخ رہے ہیں، شاہ رخ! شاہ رخ!، پٹھان کے طوفان کو کوئی نہیں روک سکتا۔
ایک اور مداح نے لکھا کہ ”بائیکاٹ نہ کریں کیوں کہ یہ ایک بلاک بسٹر ہے، پہلے دن کا بزنس 40 کروڑ سے زیادہ ہوگا۔
خیال رہے کہ فلم ”پٹھان“ کے ساتھ شاہ رخ خان تقریباً 4 سال بعد فلمی دنیا میں واپس آرہے ہیں۔ اس سے قبل شاہ رخ خان اور دپیکا پڈوکون نے ایک ساتھ فلم ”اوم شانتی اوم“، ”چنئی ایکسپریس“ اور ”ہیپی نیو ایئر“ میں کام کیا تھا۔