اشتہار

ٹیکسوں کی وصولی کیلئے برانچیں رات کو بھی کھلی رہیں گی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے کہا ہے کہ ڈیوٹیز اور ٹیکس وصول کرنے والی بینکوں کی برانچیں مہینے کے آخری روز رات دیر تک کھلی رہیں گی۔

اس حوالے سے اسٹیٹ بینک نے ایک اعلامیہ جاری کیا ہے جس میں وضاحت کی گئی ہے کہ سرکاری وصولیوں، ڈیوٹیوں اور ٹیکسوں کی وصولی کیلئے بینکوں کی متعلقہ برانچیں30 اور31دسمبرکو بھی کھلی رہیں گی۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ اسٹیٹ بینک کی جانب سے کیا جانے والا یہ فیصلہ سرکاری وصولیوں، ڈیوٹیوں اور ٹیکسوں کی ادائیگی عوام کو سہولت دینے کی غرض سے کیا گیا ہے۔

- Advertisement -

اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ ایس بی پی بینکنگ سروسز کارپوریشن (ایس بی پی بی ایس سی) کے فیلڈ دفاتر اور نیشنل بینک آف پاکستان کی مجاز برانچیں 30اور 31 دسمبر 2022 کو توسیع شدہ بینکاری اوقات میں بالترتیب رات 8بجے اور رات 10بجے تک کھلی رہیں گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں