تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

برازیل کے صدر کرونا کا شکار

برازیلا: کرونا وائرس کو مذاق سمجھ کر احتیاطی تدابیر کی دھجیاں اڑانے والے برازیل کے  صدر وبا سے متاثر ہوگئے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق برازیل کے صدر جیر بولزونرو نے تصدیق کی کہ وہ کرونا سے متاثر ہوگئے ہیں کیونکہ اُن کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ کرونا کی علامات ظاہر ہونے کے بعد ڈاکٹر کے مشورے کے مطابق دو روز قبل ٹیسٹ کروایا تھا جس کی رپورٹ اب سے کچھ دیر قبل موصول ہوئی۔

برازیلین صدر نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا ہے اور اب وہ آئسولیشن میں بیٹھ کر ہی سرکاری امور انجام دیں گے۔

مزید پڑھیں: برازیل میں کویڈ-19 کے علاج کے لیے دوا کی منظوری

برازیل کے صدر نے کرونا کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ’وائرس کی شدت کو کم کرنے کی کوشش کرتے ہوئے میرا خود  کا کوویڈ 19 ٹیسٹ پازیٹیو آگیا‘۔

اُن کا کہنا تھا کہ ’ویسے تو میں ٹھیک ہوں، چہل قدمی کرسکتا ہوں مگر طبی ماہرین کے مشورے کے مطابق اب گھر پر ہی رہوں گا‘۔

برازیلین میڈیا کے مطابق چند روز قبل صدر نے احتیاطی تدابیر کے بغیر عوام سے نہ صرف ملاقاتیں کیں تھیں بلکہ اُن سے ہاتھ بھی ملائے تھے۔  جیر بولزونرو اپنے حامیوں میں جاکر کرونا کو بالکل بھول گئے تھے اور اپنا ماسک بھی اتار دیا تھا۔

حامیوں اور عوام سے ملاقات کے بعد برازیلین صدر کو نزلے کی شکایت ہوئی تھی جسے انہوں نے معمولی نزلہ قرار دے کر نظر انداز کردیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: لاک ڈاؤن کے خلاف مظاہرہ: برازیلین صدر کھانستے ہوئے مظاہرین سے خطاب کرتے رہے

یاد رہے کہ برازیل میں کرونا وبا کی شدت بدستور برقرار ہے، اب تک ملک بھر میں 16 لاکھ کیسز رپورٹ جبکہ 65 ہزار سے زائد اموات ہوچکی ہیں۔ اگر دنیا بھر کی بات کی جائے تو کرونا سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ملک میں برازیل کا دوسرا نمبر ہے۔

Comments

- Advertisement -