جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

ملک بھر میں 500 کے وی بجلی کا نظام بیٹھ گیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : ملک بھر میں 500 کے وی بجلی کا نظام بیٹھ گیا، تاحال وجوہات کا پتہ چلایا جارہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملک کے بڑے حصے میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی ، این ٹی ڈی سی ذرائع کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں پانچ کے وی کا نظام بیٹھ گیا، تاحال وجوہات کا پتہ چلایا جارہاہے۔

وزارت توانائی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ خرابی کے باعث پنجاب کے جنوبی علاقوں میں کئی پاور پلانٹس ٹرپ کرگئے ، پاور پلانٹس ٹرپ کرنے سے ملک کے جنوبی حصے میں بجلی کی ترسیل میں رکاوٹ پیدا ہوگئی ہے۔

- Advertisement -

اعلامیہ میں کہا ہے کہ وزارت توانائی پوری تندہی سے خرابی کی وجہ کی تفتیش کر رہی ہے، جلد از جلد بجلی کے نظام کو مکمل بحال کر لیاجائے گا۔

این ٹی ڈی سی کے 500 کے وی گرڈ اسٹیشنز سے میپکو کے گرڈز کو بھی بجلی معطل ہے، میپکو کے 132 کے وی کے 127 گرڈ اسٹیشنز کو بجلی کی فراہمی بند ہو گئی ہے۔

جس کے باعث ملتان ،مظفر گڑھ ،ڈی جی خان،رحیم یار خان ، بہاولنگر،بہاولپور،وہاڑی،خانیوال میں بجلی کی فراہمی معطل ہے۔

دوسری جانب کشمور گڈوتھر مل پاورہاؤس میں فنی خرابی پیدا ہوگئی، واپڈا ذرائع کا کہنا ہے کہ کشمور گڈو تھرمل پاور ہاؤس میں فنی خرابی کےباعث 6 یونٹ ٹرپ کرگئے۔

ذرائع نے بتایا کہ کشمورگڈوتھرمل پاورہاؤس کے 6 یونٹ 832میگاواٹ بجلی پیداکررہےتھے، تمام یونٹ ٹرپ ہو جانے کی وجہ سے بجلی کی پیداوار زیرو ہوگئی۔

واپڈا ذرائع نے کہا ہے کہ سندھ بلوچستان اور پنجاب کو گڈو تھرمل پاور ہاؤس سے بجلی کی فراہمی معطل ہے۔

ذرائع کے مطابق کشمور، جیکب آباد ، شکار پور، سبی، دادو، راجن پور، رحیم یارخان اور گھوٹکی کو بجلی معطل ہو گئی ہے۔

Comments

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں