برلن: جرمنی کے شہر برمن کی ایک رہائشی عمارت میں ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں تین افراد ہلاک ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق دھماکہ اتنا زور دار تھا کہ اس کی آواز دور دراز علاقوں تک بھی سنی گئی، دھماکے کے بعد عمارت کا ملبہ پچاس میٹر دوری تک پھیل گیا۔
جرمن میڈیا کا کہنا ہے کہ اس دھماکے کے نتیجے میں تین افراد ہلاک ہوئے، دھماکے کے بعد عمارت سے 41 سالہ خاتون اور اس کے 7سالہ بیٹے جبکہ ان کے پڑوس کے مکان سے ایک 70 سالہ عورت کی بھی لاش برآمد کر لی گئی ہے۔
جرمنی کے شمال مغربی شہر برمن کی رہائشی عمارت میں دھماکہ صبح سویرے ہوا بعد ازاں امدای ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچیں اور عمارت میں موجود دیگر لوگوں کو ریسکیو کیا جبکہ ہلاک ہونے والوں کو بھی اسپتال منتقل کیا گیا۔
جرمنی میں فٹبال ٹیم کی بس میں دھماکہ، ایک زخمی
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے کے نتیجے میں عمارت بر ی طرح متاثر ہوئی اور ملبہ 50 میٹر کی دوری تک پھیل گیا تاہم اب تک اس دھماکے کی اصل و جہ نہیں بتائی گئی۔
دوسری جانب ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ ہوسکتا ہے دھماکہ گھر میں گیس کے اخراج کے باعث ہوا ہوا تاہم تحقیقات جاری ہے جس کے بعد ہی حتمی فیصلہ کیا جائے گا جبکہ دھماکے کے نتیجے میں عمارت کا اندونی حصہ مکمل طور پر جل کر خاک ہوگیا۔
جرمنی میں مسجد اور بین الاقوامی کانفرنس سینٹر کے باہر دھماکہ
خیال رہے کہ گذشتہ دنوں جرمنی کے شہر ووپرٹل کی ایک رہائشی عمارت میں دھماکہ ہوا تھا جس کے نتیجے میں متعدد افراد شدید زخمی ہوگئے تھے، بعد ازاں اسپتال حکام نے 5 زخمیوں کی حالت تشویش ناک بتائی تھی۔
خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔