تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

بریگزیٹ‌ ڈیل کے حوالے سے حکومتی وزیر کا بڑا انکشاف

لندن: برطانوی وزیراعظم کے قریبی ساتھی اور شمالی آئرلینڈ کے سیکریٹری نے انکشاف کیا ہے کہ بریگزیٹ ڈیل کا خاتمہ عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔

برطانوی میڈیا رپورٹ کے مطابق شمالی آئرلینڈ کے سیکریٹری برینڈ لیوس نے اعتراف کیا کہ بورس جانسن کا بریگزیٹ ڈیل پر نذر ثانی کرنا اور اسے ختم کرنا بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔

پارلیمنٹ کے اجلاس میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے حکومتی وزیر نے انکشاف کیا کہ رواں ہفتے بھی ایک معاملے پر حکومت نے قانون کی خلاف ورزی کی مگر یہ بہت معمولی تھی۔

اُن کا کہنا تھا کہ ’بریگزیٹ ڈیل کا جائزہ لیا جائے تو اس کا خاتمہ بھی عالمی قوانین کی معمولی خلاف ورزی ہے اس لیے میں اسے قانونی نہیں کہہ سکتا‘۔

مزید پڑھیں: نئی تاریخ رقم، برطانیہ یورپی یونین سے علیحدہ ہو گیا، ملک بھر میں‌ جشن

انہوں نے بتایا کہ ’ہم نے یورپین یونین سے اپنے اختیارات واپس لیے جو عالمی قانون کی شق چار کی خلاف ورزی ہے کیونکہ اس حوالے سے واضح قانون موجود ہے‘۔

انہوں نے حکومت پر ایک بار پھر زور دیا کہ وہ اپنے بنائے جانے والے قوانین اور حکم ناموں پر نظر ثانی کرے کیونکہ بین الاقوامی سطح پر برطانیہ ایک ذمہ دار ملک کی حیثیت سے جانا جاتا ہے۔

Comments

- Advertisement -