تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

دلہن نے اپنی شادی میں‌ شرکت پر 7 ہزار روپے ٹکٹ لگادیا

لندن: برطانیہ کی نوجوان لڑکی نے اخراجات پورے کرنے کے لیے اپنی شادی پر ٹکٹ لگا دیا اور مہمانوں کو پابند کیا ہے کہ وہ بغیر ٹکٹ تقریب میں شرکت نہ کریں۔

برطانوی میڈیا رپورٹ کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ریڈ اٹ پر ایک صارف نے اپنی رشتے دار کی شادی کا دعوت نامہ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’میری کزن کی شادی تین روز بعد ہے اور اُن نے مہمانوں کی آمد پر ٹکٹ لگا دیا، وہ اپنی تقریب کے اخراجات ٹکٹ کی رقم سے پورے کرنا چاہتی ہے‘۔

پوسٹ میں صارف نے لکھا کہ ’دلہن نے فی مہمان 50 ڈالر (7 ہزار 725 روپے) مقرر کیے، رقم ادا کیے بغیر کسی بھی مہمان کو تقریب میں شرکت کی اجازت نہیں ہوگی اور پنڈال میں داخل ہونے والے مہمانوں کو بھی چیک کیا جائے گا‘۔

مزید پڑھیں: انوکھی شادی، دلہن نے حق مہر میں 100 کتابیں مانگ لیں

دلہن نے مطالبہ کیا کہ اُسے آن لائن پے منٹ سروس کے ذریعے ٹکٹ کی رقم بھیجیں اور جو نہ بھیجے وہ تقریب میں رش لگانے نہ آئے۔

صارف نے لکھا کہ میں نے دلہن سے ٹکٹ کی وجہ دریافت کی تو اُس نے بتایا کہ شادی کے لیے اتنے پیسے نہیں، میں اپنے اخراجات پورے کرنے کے لیے یہ سب کررہی ہوں۔

انہوں نے بتایا کہ میں نے دلہن کو شادی کی ایڈوانس مبارک باد دیتے ہوئے بتایا کہ میں تمھاری شادی میں نہیں آسکتا البتہ والدین ٹکٹ خرید کر ضرور شرکت کریں گے۔

Comments

- Advertisement -