تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

بھارت، دلہا دلہن کو منہ دکھائی میں پیاز کے ہار کا تحفہ

نئی دہلی: بھارت میں بڑھتی ہوئی مہنگائی نے شہریوں کو پریشان کررکھا ہے اور بالخصوص پیاز کی قیمت آسمان پر پہنچنے سے غریب بہت پریشان ہیں۔

بڑھتی قیمتوں کی وجہ سے پیاز کو اب سونے کے طور پر دیکھا جانا لگے یہی وجہ ہے کہ بھارتی ریاست یوپی میں ہونے والی شادی میں دلہا نے منہ دکھائی میں دلہن کو پھولوں کے بجائے پیاز اور لہسن کا ہار پہنایا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق یوپی میں ہونے والی شادی میں دلہن دلہا نے ایک دوسرے کو پیاز اور لہسن کا ہار پہنا کر اپنی محبت کا اظہار کیا اور زندگی بھر ساتھ رہنے کا وعدہ کیا۔

شادی میں شرکت کرنے والے مہمانوں نے بھی نوبیاہتا جوڑے کو سبزیوں کے ہی ہار پہنائے۔ کمال پٹیل نامی مہمان کا کہنا تھا کہ ’پیاز کی قیمتیں آسمان سے باتیں کررہی ہیں تو ہم نے سوچا سونے کی جگہ پیاز ہی تحفے میں دیں‘۔

مزید پڑھیں: شادی میں دلہا کے دوستوں نے ڈھائی کلو پیاز گفٹ کردی

قبل ازیں بھارتی ریاست تامل ناڈو میں 10 دسمبر کو ہونے والی شادی میں دوستوں نے دلہا دلہن کو ڈھائی کلو پیاز تحفے میں پیش کی، اُن کے اس اقدام کا انڈیا میں بہت زیادہ چرچا ہوا۔ ایک دوست کا کہنا تھا کہ ہم نے ایک اسٹور سے ڈھائی کلو گرام پیاز 500 روپے میں خریدی کیونکہ ہمارے نزدیک یہی سب سے قیمتی تحفہ ہے۔

Comments

- Advertisement -