اتوار, اگست 16, 2026
اشتہار

ویڈیو: پُل افتتاح کے دوران ہی زمین بوس ہوگیا

اشتہار

حیرت انگیز

افریقی ملک جمہوریہ کانگو میں پُل افتتاح کے دوران ہی دھڑام سے گر گیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق حکام نے جیسے ہی فیتہ کاٹا پیدل چلنے والوں کے لیے بنایا گیا پُل زمین بوس ہوگیا۔ خوش قسمتی سے حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

ناقص مٹیریل استمال ہوا یا انجینئر نے حکمت عملی غلط بنائی، حکام نے تحقیقات شروع کر دیں۔ ذمہ داروں کو سخت سزا دیے جانے کا امکان ہے۔

مذکورہ ویڈیو سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا کی جانب سے مزاحیہ تبصرے جا رہی ہے۔ دیکھا جائے تو یہ اپنی نوعیت کا غیر معمولی واقعہ ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں