ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

’ہراسانی کا الزام ثابت ہوا تو خود پھانسی چڑھ جاؤں گا‘

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی: بھارت میں کئی ماہ سے خواتین ریسلرز کی جانب سے فیڈریشن کے سربراہ بریج بھوشن شرن سنگھ کے خلاف کارروائی کے لیے احتجاج کیا جارہا ہے تاہم اب برج بھوشن نے اس پر ردعمل دیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریسلنگ فیڈریشن کے سربراہ برج بھوشن نے کہا تمغے گنگا میں بہا دینے سے مجھے پھانسی نہیں ملے گی۔ اگر مجھ پر ایک بھی الزام ثابت ہو جائے تو میں خود پھانسی پر چڑھ جاؤں گا۔

برج بھوشن نے کہا پہلے ہی دن جب مجھ پر الزام عائد کیا گیا تو میں نے کہا کب ہوا، کہاں ہوا، کس کے ساتھ ہوا؟ چار مہینے ہو گئے حکومت مجھے پھانسی نہیں دے رہی تو اپنے میڈل گنگا میں بہانے جا رہے ہیں۔

- Advertisement -

برج بھوشن نے کہا ‘‘مجھ پر الزام عائد کرنے والو، گنگا میں میڈل بہانے سے مجھے پھانسی نہیں ہوگی۔ اگر تمہارے پاس ثبوت ہیں تو پولیس کو جاکر دو، کورٹ کو دو مجھے پھانسی کی سزا ملے تو میں پھانسی چڑھ جاؤں گا۔ اس طرح کے بیان دینے والے جذباتی ڈرامہ کر رہے ہیں۔‘‘

برج بھوشن نے مزید کہا ’’یہ ایسا الزام ہے کہ اپنے ہی لوگ کہنے لگتے ہیں کہ بغیر آگ کے دھواں نہیں اٹھتا۔ میرے اوپر الزام اس لیے لگ رہے ہیں کیونکہ بھگوان ہم سے کوئی بڑا کام لینا چاہتے ہیں!‘‘ انہوں نے کہا کہ ان کھلاڑیوں میں میرا خون پسینہ لگا ہوا ہے۔ میں کوئی بد دعا نہیں دینا چاہتا۔ اولمپکس میں 7 میڈل آئے ہیں، ان میں سے 5 میری مدت کار میں آئے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں بھارت میں جنسی ہراسانی کیخلاف احتجاج کرنے والی خواتین ریسلر پر تشدد اور گرفتاری کے بعد یونائیٹڈ ورلڈ ریسلنگ (یو ڈبلیو ڈبلیو) ان کے دفاع کے لیے میدان میں آگئی ہے اور انڈین ریسلنگ فیڈریشن کو سخت وارننگ جاری کی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں