اشتہار

خواتین ریسلرز کی گرفتاری، عالمی ریسلنگ تنظیم کی بھارت کو سخت وارننگ

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت میں جنسی ہراسانی کیخلاف احتجاج کرنے والی خواتین ریسلر پر تشدد اور گرفتاری کے بعد یونائیٹڈ ورلڈ ریسلنگ (یو ڈبلیو ڈبلیو) ان کے دفاع کے لیے میدان میں آگئی ہے اور انڈین ریسلنگ فیڈریشن کو سخت وارننگ جاری کر دی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یونائیٹڈ ورلڈ ریسلنگ (یو ڈبلیو ڈبلیو) انڈیا میں جنسی ہراسیت کے خلاف احتجاج کرنے والی خواتین ریسلرز کے دفاع میں سامنے آ گئی ہے اور ریسلرز کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے ریسلنگ فیڈریشن آف انڈیا (ڈبلیو ایف آئی) کو معطل کرنے کی دھمکی دی ہے۔

یو ڈبلیو ڈبیلو نے تحقیقات کا نتیجہ سامنے نہ آنے پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے خبردار کیا ہے اگر فیڈریشن کے انتخابات 45 روز کے اندر نہ کرائے گئے تو اس کی رکنیت معطل کر دی جائے گی۔

- Advertisement -

عالمی ریسلنگ تنظیم نے خواتین ریسلرز کے ساتھ ہونے والی بدسلوکی اور گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہوئے بھارتی متعلقہ حکام پر زور دیا ہے کہ وہ ریسلرز کی جانب سے لگائے گئے الزامات کے جواب میں جامع اور شفاف تحقیقات کرائیں۔

یو ڈبلیو ڈبلیو کا کہنا ہے کہ باڈی کئی ماہ سے اس معاملے کو دیکھ رہی ہے اور جلد متاثرہ ریسلرز سے ملاقات بھی کرے گی اور ان کی صحت سمیت معاملے کے حوالے سے معلومات حاصل کرے گی۔

واضح رہے کہ خواتین ریسلرز کی جانب سے جنسی ہراسیت کے الزامات صرف فیڈریشن کے سربراہ ہی نہیں بعض کوچز پر بھی لگائے گئے ہیں جبکہ فیڈریشن کے اسٹنٹ سیکریٹری ونود تومار کا نام ہراساں کرنے والے افراد کی ایف آئی آر میں شامل ہے۔

بھارت میں کئی ماہ سے خواتین ریسلرز ریسلنگ فیڈریشن آف انڈیا (ڈبیو ایف آئی) کے سربراہ بریج بھوشن شرن سنگھ کے خلاف احتجاج کر رہی ہیں اور اتوار کو پارلیمنٹ کی جانب مارچ کے موقع پر ان کو دہلی پولیس نے گرفتار کیا تھا۔

اس کے خلاف منگل کو احتجاج کے دوران ریسلرز اپنے میڈلز گنگا میں بہانے کے لیے جمع ہوئے تھے۔ تاہم انتظامی حکام کی جانب سے مذاکرات کے بعد انہوں نے یہ انتہائی قدم نہیں اٹھایا تھا اور پانچ روز کا الٹی میٹم دیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں