تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

برطانیہ کا 20 ہزار افغان باشندوں کو پناہ دینے کا اعلان

لندن: برطانوی حکومت نے 20ہزار افغان باشندوں کو اپنے ملک میں پناہ دینے کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق پہلے سال5ہزار افغانوں کو برطانیہ میں سیٹل کیا جائے گا۔ برطانوی حکومت کے لیے کام کرنے والے افراد کو بھی پناہ دی جائے گی۔

برطانوی حکومت کا کہنا ہے کہ خواتین کو ترجیحی بنیادوں پر بلایا جائے گا۔

حکومت نے یہ بھی بتایا کہ اسکیم کا مقصد انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے بچانا ہے، ہمارے لیے کام کرنے والوں کو مشکل میں تنہا نہیں چھوڑیں گے۔

وزیراعظم بورنس جانسن کا کہنا تھا کہ ہمارے لیے کام کرنے والوں کے خاندانوں کو بھی سیٹل کریں گے۔

برطانیہ کا افغان شہریوں سے متعلق اہم اعلان

قبل ازیں اپنے ایک بیان میں بورس جانسن نے کہا تھا کہ افغانستان سے امریکی اور برطانوی افواج کے انخلا کے بعد بین الاقوامی شراکت داروں کو وہاں ایک انسانی بحران کو روکنے میں مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔

وزیراعظم کے دفتر نے بتایا تھا کہ حکومت اب توقع کررہی ہے کہ وہ افغانستان کے لیے نئی آباد کاری اسکیم کے منصوبے مرتب کرے گی جو کہ برطانیہ کے پناہ گزین کے نظام سے الگ ہوں گے، یہ ممکنہ طور پر اس پروگرام جیسا ہوگا جو شامی پناہ گزین کیمپوں سے برطانیہ لائے گئے افراد کے لیے شروع کیا گیا تھا۔

Comments

- Advertisement -