تازہ ترین

لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کی چیئرمین نادرا تعیناتی کی منظوری

نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کی زیرصدارت ہونے والے وفاقی...

مستونگ دھماکے میں ’را‘ ملوث ہے، نگراں وزیر داخلہ سرفراز بگٹی

اسلام آباد : نگراں وزیر داخلہ سرفراز بگٹی کا...

9 مئی واقعات : چیئرمین پی ٹی آئی کی 9 ضمانت کی درخواستیں منظور

اسلام آباد : اسلام آباد ہائی کورٹ نے 9...

نواز شریف نے 4 سال بعد وطن واپسی کیلئے ٹکٹ بک کروالیا

لندن : مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف...

برطانیہ پاکستان کی ایئرسیفٹی کو عالمی معیار کے مطابق لانےکا حامی

برطانوی ہائی کمشنرجین میریٹ نے کہا ہے کہ برطانیہ پاکستان کی ایئر سیفٹی کو عالمی معیار کے مطابق لانےکی حمایت کرتا ہے۔

ایک بیان میں ہائی کمشنر نے کہا کہ برطانیہ نے پاکستان کو لاہور اور کراچی کے ایئرپورٹس پر نئے اسکینر دیئے ہیں پاکستان کےایوی ایشن شعبےمیں مزیدتعاون کےخواہاں ہیں۔

رواں سال فروری میں برطانیہ کی ایوی ایشن ٹیم نے پاکستان کا دورہ کیا تھا۔ ترجمان برٹش ہائی کمیشن کا کہنا تھا کہ ٹیم نے پاکستانی حکام کو حفاظتی اقدامات سے بہترین پریکٹس سے متعلق معاونت کی۔

یو کے اسٹیٹ سیفٹی پارٹنرشپ (ایس ایس پی) کی ٹیم نے12روز پاکستان میں گزارے، برطانوی ماہرین کی ٹیم نے سی اےاے اورانڈسٹری کے ساتھ مل کر کام کیا۔

پاکستانی ایئر کیریئرز حفاظتی خدشات کی وجہ سے برطانیہ کی ایئر سیفٹی لسٹ میں موجود ہیں۔ ایئر سیفٹی لسٹ سے نکالنے کے لیے ریاستوں کو بین الاقوامی حفاظتی معیار کی تعمیل کرنا ہوگی۔

Comments

- Advertisement -
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں