لندن : برطانیہ میں طویل عرصے سے حکمرانی کرنے والی ملکہ الزبتھ دوئم نے اپنی زندگی کی 92 بہاریں دیکھ لیں.
تفصیلات کے مطابق ملکہ برطانیہ کی 92 ویں سالگرہ کے موقع پر برطانیہ میں دن کا آغاز 41 توپوں کی سلامی سے کیا گیا تھا، ملکہ نے دن کے آغاز پر گلابی رنگ کا لباس زیب تن کیا ہوا تھا.
ملکہ ایلزبتھ شاہی بگھی میں سوار ہوکر میدان میں آئیں تو بینڈباجوں سےآؤ بگھت کی گئی،شاہی دستےنےملکہ کوسلامی دی.
ملکہ ایلزبتھ دوئم کی 92 ویں سالگرہ کے موقع پر شاہی خاندان کے افراد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ملکہ کی جوانی کی تصاویر شائع کرکے انہیں عوامی خدمات انجام دینے پر خراج تحسین پیش کیا.
On her 21st birthday, The Queen made a speech dedicating her life to service and to this day continues to carry out Royal Duties, from visits to charities & schools, to hosting Heads of State & leading the nation’s celebratory events.#QueensBirthday #HappyBirthdayHerMajesty pic.twitter.com/mHERAPCREf
— The Royal Family (@RoyalFamily) April 21, 2018
ملکہ برطانیہ ایلزبتھ دوئم کی 92 ویں سالگرہ پر لندن کے رائل البرٹ ہال میں میوزک کنسرٹ کا انعقاد کیا گیا، جس میں ملکہ برطانیہ، شاہی خاندان کے افراد سمیت ملک کے بڑے بڑے فلم اسٹارز،دیگر سلطنتوں کی شاہی افراد، اور مشہور گلوکاروں نے شرکت کرکے ملکہ الزبتھ کو سالگرہ کیی مبارک باد پیش کی.
The Queen and The Prince of Wales appear on stage at the birthday concert. The Prince gave a speech wishing The Queen a Happy Birthday and led "three cheers” for Her Majesty! #QueensBirthday #HappyBirthdayHerMajesty pic.twitter.com/EZKzXXhGWj
— The Royal Family (@RoyalFamily) April 21, 2018
یاد رہے کہ ملکہ برطانیہ الزبتھ دوئم 21 اپریل سنہ 1926 کو برطانیہ کے بکنگھم پیلس میں پیدا ہوئیں، ملکہ برطانیہ کے والد شہزادہ جارج ہفتم سنہ 1936 میں کنگ ایڈورڈ کے برطرف ہونے کے بعد برطانیہ کے بادشاہ منتخب ہوئے تھے۔
ملکہ الزبتھ کو سنہ 1952 میں 25 برس کی عمر میں ان کے والد جارج 7 کے انتقال کے بعد ملکہ برطانیہ کا تاج پہنایا گیا، الزبتھ دوئم کی ہر سال دو مرتبہ سالگرہ منائی جاتی ہے، ملکہ کی ایک سالگرہ 21 اپریل، جبکہ دوسری سالگرہ جون میں ہفتے کو منائی جاتی ہے۔
خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔