تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

کرونا کے خلاف جنگ نے برطانوی طبی عملے کو خوف زدہ کر دیا

لندن: برطانوی اسپتالوں میں کرونا وائرس میں مبتلا ہر چوتھا مریض ہلاک ہوا ہے، اس صورت حال نے طبی عملے کو خوف زدہ کر دیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق وہ برطانوی اسپتال جہاں سب سے زیادہ کرونا وائرس کے مریض آئے، وہاں 4 میں سے ایک مریض کو بچایا نہیں جا سکا، ان اسپتالوں کے طبی عملے کا کہنا ہے کرونا وائرس کے خلاف جنگ نے انھیں خوف زدہ کر دیا ہے۔

کرائیوڈن یونی ورسٹی اسپتال وبا سے قبل ہڈیوں کی بیماریوں میں مبتلا معمر مریضوں کے علاج کے لیے استعمال ہوتا تھام، تاہم اب یہاں کو وِڈ نائنٹین کے مریضوں کی بھرمار ہو گئی ہے، جن میں اکثر ایسے مریض ہیں جنھیں جگہ نہ ہونے کے سبب انتہائی نگہداشت وارڈ اور وینٹی لیٹر پر منتقل نہیں کیا جا سکا۔

برطانیہ: کرونا کے مریضوں کے صحت یاب ہونے کا تناسب انتہائی کم

اسپتال کا اسٹاف اس بات سے خوف زدہ ہو گیا ہے کہ یہاں داخل ہونے والے چوتھائی مریض مر چکے ہیں، اسپتال کی چیف نرس ایلائن کلینسی نے میڈیا کو بتایا کہ مریض بھی خوف زدہ ہیں اور اسٹاف بھی، ہم اس لیے خوف زدہ ہیں کہ ہم مریضوں کو آٹومیٹکلی ٹھیک نہیں کر سکتے، ہم ان کے لیے کچھ نہیں کر سکتے۔

اسپتال میں داخل آکسیجن ماسک پر منتقل کی گئی ایک مریض خاتون نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اسپتال میں گزرتے یہ دن بہت خوف ناک ہیں، وہ اگر واش روم جا کر واپس بیڈ پر آتی ہے تو کچھ دیر تک وہ اپنی سانسیں بحال کرنے کی جدوجہد کرتی ہے۔

خیال رہے کہ برطانیہ میں کرونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 9,875 ہو چکی ہے جب کہ وائرس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 79 ہزار تک پہنچ گئی۔

Comments

- Advertisement -