تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

برطانوی فضائی کمپنی کا تین ایئرپورٹس پر فضائی آپریشن بند کرنے پر غور

ماچنسٹر : کرونا وائرس سے برطانوی کمپنیاں بری طرح متاثر ہونے لگیں، فضائی کمپنی ایزی جیٹ نے تین ایئرپورٹس پر آپریشن بند کرنے سے متعلق غور شروع کردیا۔

نمائندہ اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس کی وبا نے دنیا بھر کی طرح برطانیہ کو بھی اپنا شکار بنایا اور ساتھ ساتھ برطانوی معیشت کو بھی بری طرح متاثر کیا جس کے باعث ہزاروں ملازمین کو نوکریوں سے فارغ ہونا پڑا۔

کرونا وبا کے دوران سب سے زیادہ برطانوی فضائی کمپنیاں ہوئیں جنہوں نے مالی بحران کے باعث اپنے ہزاروں ملازمین کو نوکریوں سے برطرف کرکے مختلف ایئرپورٹس پر فضائی آپریشن معطل کیا، ان میں سے ایک برطانوی فضائی کمپنی ایزی جیٹ بھی ہے۔

ایزی جیٹ نے مالی مشکلات کے باعث تین ایئرپورٹس پر فضائی آپریشن بند کرنے اور تیس فیصد ملازمتوں میں کمی کرنے پر غور و فکر شروع کردیا ہے۔

ترجمان ایزی جیٹ کا کہنا تھا کہ اس دوران پانچ ہزار ملازمین کو فارغ کیا جاسکتا ہے، کمپنی کی جانب سے نیو کاسل، لندن سٹینسٹیڈ اور ساوتھ اینڈ ایئرپورٹس سے آپریشن ختم کردیا جائے گا۔

ترجمان نے بتایا کہ کرونا بحران کے باعث ایئر لائن شدید مالی مشکلات سے دوچار ہے، آپریشن اور ملازمتوں میں کمی کا فیصلہ موجودہ صورتحال کے باعث کیا ہے۔

نمائندہ اے آر وائی نیوز کا کہنا تھا کہ ایئرلائن 163 طیاروں کے ساتھ گیارہ ایئرپورٹس سے 546روٹس پر پروازیں چلا رہی ہے جبکہ ایئر لائن سال میں 52 ملین مسافروں کو سفری سہولت مہیا کرتی ہے۔

نمائندہ اے آر وائی کا کہنا تھا کہ کرونا بحران میں ایئرلائن نے اپنا فضائی آپریشن معطل کیا ہوا ہے جسے 20 جولائی سے دوبارہ شروع کیا جائے گا۔

Comments

- Advertisement -
زاہد نور
زاہد نور
زاہد نور اے آر وائے نیوز کے ساتھ مانچسٹر سے بطور نمائندہ خصوصی منسلک ہیں