تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

ایف اے ٹی ایف پر پاکستان کو تکنیکی مدد کی پیشکش کی ہے، برطانوی ہائی کمشنر

اسلام آباد: برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو نے کہا ہے کہ ایف اے ٹی ایف پر پاکستان کو تکنیکی مدد کی پیشکش کی ہے، پاکستان گرے لسٹ سے نکلنے کی برطانوی تکنیک سے فائدہ اُٹھا سکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو نے ایف اے ٹی ایف پر پاکستان کو تکنیکی مدد کی پیش کش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان گرے لسٹ سے نکلنے کی برطانوی تکنیک سے استفادہ کرسکتا ہے۔

تھامس ڈریو نے اسحاق ڈار اور حسن حسین نواز کے معاملے پر پوچھے گئے سوال پر کہا کہ کسی فرد واحد کے کیس پر بات نہیں کرنا چاہتا، ملوث افراد واپس لانے کی درخواست پر میرٹ پر فیصلہ ہوگا۔

برطانوی ہائی کمشنر نے کہا کہ بریگزٹ کے بعد عالمی امن کے لیے برطانوی ترجیحات تبدیل نہیں ہوں گی، بریگزٹ کے بعد بھی نیٹو میں برطانیہ بھرپور انداز میں شامل رہے گا۔

تھامس ڈریو نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کا حل ہونا پاکستان اور بھارت دونوں کے مفاد میں ہے، پاکستان میں ہمارا ڈپلومیٹک مشن دنیا میں دوسرا بڑا مشن ہے، پاکستانی عوام میں توانائی، عزم اور حوصلہ بہت زیادہ ہے۔

برطانوی ہائی کمشنر کے مطابق پاکستان سے متعلق عالمی میڈیا کی رپورٹنگ درست نہیں ہے، سی پیک صرف پاکستان نہیں بلکہ پورے ریجن کے مفاد میں ہے، برطانیہ میں دو فیصد عوام کا آبائی تعلق پاکستان سے ہے، بریگزٹ کے بعد پاکستان سے معاشی اور تعلیمی تعاون بڑھانا چاہتے ہیں۔

Comments

- Advertisement -