تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

برطانوی شہری راتوں رات کروڑ پتی کیسے بنا؟

ابوظہبی : دبئی کے انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر لاٹری کا آن لائن ٹکٹ خریدنے والے برطانوی شہری نے 1 ملین امریکی ڈالر (15کروڑ سے زائد پاکستانی روپے) انعامی رقم اپنے نام کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی کے عالمی ہوائی اڈے پر فروخت ہونے والے ڈیوٹی فری لاٹری ٹکٹ نےبرطانوی شہری کی قسمت تبدیل کردی، بوتھ نامی برطانوی شخص نے منگل کے روز ہونے والی قرعہ اندازی میں 10 لاکھ ڈالر کی رقم جیتی ہے۔

اماراتی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ بوتھ چودویں برطانوی شہری ہیں جنہوں دبئی ڈیوٹی فری لاٹری کے ذریعے 10 لاکھ امریکی ڈالر جیتے ہیں۔

مقامی خبر رساں ادارے کے مطابق انعامی ٹکٹ تقسیم کرنے والے ادارے کی انتظامیہ خوش نصیب شہری تک رسائی حاصل نہیں پارہی ہے اور نہ ہی مذکورہ شخص کو علم ہے کہ وہ ایک ملین ڈالر کا مالک بن جاچکا ہے۔

خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ بوتھ نامی برطانوی نے 18 جولائی کو آن لائن ٹکٹ خریدا تھا جس کے باعث اس تک رسائی ممکن نہیں ہوپارہی ہے۔

اماراتی میڈیا کے مطابق تین مزید خوش نصیب ہیں جنہوں نے لاٹری ٹکٹ کے ذرئعے بیش قیمتی گاڑیاں اپنے نام کی ہیں۔

Comments

- Advertisement -