تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

ہانگ کانگ کے شہریوں سے متعلق برطانوی وزیراعظم کا بڑا اعلان

لندن: برطانیہ کے وزیراعظم نے ہانگ کانگ کے شہریوں کو برطانوی شہریت دینے سے متعلق بڑا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کا کہنا ہے کہ چین کے نئے قوانین اور ہانگ کانگ کے شہریوں کوبرطانوی شہریت دینے کا راستہ نکالیں گے۔

ہانگ کانگ کے تیس لاکھ باشندوں کو برطانوی شہریت ملنے کا امکان ہے، ہانگ کانگ کے تیس لاکھ شہریوں کے پاس اوورسیز برٹش نیشنل کا سٹیٹس ہے۔چینی پولیس نے برطانوی جھنڈا اٹھانے والے ہانگ کانگ کے شہری کو گرفتار کیا۔

جھنڈا بردار شخص کی گرفتاری کے بعد برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے بیان دیا ہے کہ چین کا نیا قانون سینو-برطانیہ ڈیکلریشین سے متصادم ہے، چین کا سیکیورٹی لاء ہانگ کانگ کے باشندوں کے حقوق کیلئے خطرہ ہے۔

بورس جانسن کا کہنا ہے کہ چین کے نئے قوانین اور ہانگ کانگ کے شہریوں کو برطانوی شہریت دینے کا راستہ نکالیں گے۔

دوسری جانب برطانوی وزیر خارجہ ڈومینک راب نے بھی بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہانگ کانگ کےشہریوں سے متعلق ذمہ داری پوری کریں گے، ہانگ کانگ کےشہریوں کو5سال کاویزا دیں گے۔

ڈومینک راب کا کہنا ہے کہ ہانگ کانگ کےشہریوں کوبرطانیہ میں کام اورتعلیم کی اجازت ہوگی، 5سال بعدہانگ کانگ کے شہری مستقل شہریت لےسکیں گے۔

Comments

- Advertisement -