تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

برطانوی شہزادے ہیری کا شاہی خاندان پر سنگین الزام

برطانوی شہزادے ہیری نے شاہی خاندان پر سنگین الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ رائل فیملی نے میرے خلاف اعلان جنگ کر دیا ہے۔

شہزادہ ہیری جو ان دنوں اپنی سوانح حیات شائع ہونے کے بعد بین الاقوامی میڈیا کی خبروں کی زینت بنے ہوئے ہیں نے ایک امریکی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے اپنی ہی رائل فیملی پر سنگین الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ شاہی خاندان نے میرے خلاف اعلان جنگ کر دیا ہے۔

برطانوی شہزادے نے دوران انٹرویو امریکا میں زندگی کو شاندار قرار دیا۔ انہوں نے شو میں شرکت کے موقع پر بگل بجانے کی شاہی روایات کا مذاق بھی اڑایا جب کہ اپنے بعد آنیوالے اداکار ٹام ہینکس پر گل پاشی کی۔

باغی شہزادے نے اپنے انٹرویو میں دعویٰ کیا کہ ان کے سچائی پر مبنی بموں نے شاہی خاندان کو خوفزدہ کر دیا ہے جس کے بعد اب برطانوی میڈیا کے ذریعے ان کی آپ بیتی کی ساکھ کو مجروح کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔

انٹرویو کے دوران شہزادہ ہیری نے اپنے بڑے بھائی ولیم کے مبینہ حملے کے سبب ٹوٹنے والا اپنا نیکلیس بھی دکھایا۔

یہ بھی پڑھیں: برطانوی شہزادے کی سوانح حیات نے بڑا اعزاز اپنے نام کرلیا

ان کا کہنا تھا کہ شاہی خاندان کو توقع تھی کہ ان کی اہلیہ میگھن سسرال کو چھوڑ دے گی لیکن جب میں نے بھی میگھن کے ساتھ اپنا گھر چھوڑا تو یہ خاندان کے لیے شرمناک ترین تھا۔

Comments

- Advertisement -