تازہ ترین

مسلح افواج کو قوم کی حمایت حاصل ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

صدرمملکت آصف زرداری سے سعودی وزیر خارجہ کی ملاقات

صدر مملکت آصف علی زرداری سے سعودی وزیر خارجہ...

خواہش ہے پی آئی اے کی نجکاری جون کے آخر تک مکمل کر لیں: وفاقی وزیر خزانہ

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا...

وزیراعظم شہباز شریف سے سعودی وزیر خارجہ کی ملاقات

اسلام آباد : وزیراعظم شہبازشریف نے سعودی وزیر...

لاک ڈاؤن میں نرمی پر برطانوی سائنسی ماہرین نے خبردار کردیا

لندن: سائنسی ماہرین نے لاک ڈاؤن میں نرمی پر خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ برطانیہ میں کرونا وائرس کی دوسری لہر آ سکتی ہے۔

وزیر اعظم بورس جانسن کی جانب سے لاک ڈاؤن میں نرمی کے تحت آج سے ملک بھر میں 5 افراد کے گھر سے باہر اکٹھے ہونے اور ملاقات کرنے کی اجازت دیے جانے پر سائنسی ماہرین نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: لاک ڈاؤن سے اکتائے برطانوی شہریوں کو بڑا ریلیف مل گیا

برطانیہ میں آج سے پرائمری اسکولز بھی محدود پیمانے پر واپس کھول دیئے گئے اور پابندیوں میں نرمی پر اچھا موسم دیکھ کر ہزاروں افراد ساحل سمندر اور پارکوں میں پہنچ گئے۔

اس صورتحال پر سائنسی ماہرین نے حکومت کو خبردار کرتے ہوئے مہلک وبا کورونا کی دوسری لہر کا بھی امکان ظاہر کیا ہے، ماہرین کا کہنا ہے کہ برطانوی حکومت نے لاک میں نرمی کرنے میں جلد بازی کا مظاہرہ کیا۔

ماہرین کے مطابق حکومت کے اس اقدام سے وائرس کے پھیلاؤ بڑے پیمانے پر دوبارہ بڑھنے کا خدشہ ہے، ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم بھی لاگو ناں کیا جا سکا اسکے باوجود نرمی کرنا غلط فیصلہ ہے۔

سائنسی ماہرین کا کہنا ہے کہ حکومت نے اپنی ہی طے کردہ شرائط پوری ناں ہونے کے باوجود لوگوں کو باہر نکلنے کی اجازت دے دی ہے۔

Comments

- Advertisement -
زاہد نور
زاہد نور
زاہد نور اے آر وائے نیوز کے ساتھ مانچسٹر سے بطور نمائندہ خصوصی منسلک ہیں