بدھ, فروری 19, 2025
اشتہار

اماراتی پہاڑ سر کرنے کے دوران برطانوی کوہ پیما گرکر ہلاک

اشتہار

حیرت انگیز

ابوظبی : متحدہ عرب امارات کے پہاڑوں کو سر کرنے کی کوشش میں برطانوی کوہ پیماہ جان کی بازی ہار گیا جبکہ تین زخمی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کی ریاست راس الخیمہ کے المنائی کے علاقے میں واقع پہاڑوں کو سر کرنے کا خواب دل میں سجائے برطانوی سیاح پہاڑ سے گر کر ہلاک ہوگیا جبکہ دیگر تین برطانوی کوہ پیما شدید زخمی ہوئے جنہیں فوی طور پر قریبی اسپتال منتقل کردیا تھا۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ امارات کی قومی ایمبولینس سروس کو اطلاع موصول ہوئی تھی کہ چار برطانوی سیاحوں کو فوری مدد کی ضرورت ہے جس کے بعد ریسکیو ٹیم نے ساری معلومات حاصل کرنے کےلیے ہیلی کاپٹر کے ذرئعے ایک امدادی ٹیم جائے وقوعہ پر بھیجی۔

نیشنل ریسکیو کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ریسکیو ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچی تو ایک برطانوی ہلاک ہوچکا تھا جبکہ 3 زخمی حالت میں پڑے تھے جنہیں ہوائی ایمبولینس سروس کے ذرئعے فجیرہ اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

خیال رہے کہ راس الخیمہ کے پہاڑوں پر اس قبل بھی مختلف حادثات رونما ہوچکے ہیں۔

رواں برس کے آغاز پر تین یورپین سیاح رستہ بھول گئیں تھی اور پہاڑوں پر پھنس گئیں تھی جنہیں بعد میں راس الخیمہ پولیس نے ریسکیو کیا تھا جبکہ مارچ 2018 میں 78 سالہ برطانوی پائلٹ 5 ہزار فٹ کی بلندی پر جہاز تباہی کے باوجود خوش قسمتی زندہ بچ گئے تھے۔

اماراتی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ جون 2017 میں بھی ایک برطانوی نوجوان بھی راس الخیمہ کے پہاڑوں پر پھنس گیا تھا جبکہ دسمبر 2015 میں بھی 22 سالہ برطانوی نوجوان راس الخیمہ کے پہاڑ جبل الجیش سے گرنے کے بعد ہلاک ہوگیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں