اشتہار

شہزاد اکبر کے بھائی کی بازیابی : عدالت کا اہم اقدام

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : سابق وزیراعظم عمران خان کے دور حکومت میں مشیر داخلہ و احتساب شہزاد اکبر کے بھائی کی بازیابی کیلئے عدالت میں درخواست دائر کردی گئی۔

اس سلسلے میں اسلام آباد ہائی کورٹ میں شہزاد اکبر کے بھائی مرزا مراد اکبر جنہیں گھر پر چھاپے بعد پولیس مبینہ طور پر اپنے ہمراہ لے گئی تھی کی بازیابی کیلئے درخواست دائر کی گئی ہے۔

شہزاد اکبر کے وکیل قاسم ودود کی جانب سے دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب مرزا شہزاد اکبر کے بھائی مرزا مراد اکبر کو حراست میں لیا گیا تھا۔

- Advertisement -

درخواست میں کہا گیا ہے کہ چھاپے کے وقت ہم سے گھر میں پہلے شہزاد اکبر پھر مرزا مراد اکبر سے متعلق پوچھا گیا، اب پولیس افسران، ایف آئی اے اور نیب اہلکار کہہ رہے ہیں کہ ہمیں کچھ معلوم نہیں۔

بازیابی کی درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ سیکرٹری داخلہ اور آئی جی پنجاب کو مرزا مراد اکبر کی بازیابی کا حکم دیا جائے۔ عدالت نے سیکرٹری داخلہ کے مجاز افسر اور ڈی آئی جی آپریشن کو بدھ کو طلب کرلیا۔

یاد رہے کہ شہزاد اکبر نے گزشتہ دنوں الزام عائد کیا تھا کہ پولیس اہلکار ان کے گھر کا دروازہ توڑ کر داخل ہوئے اور چھوٹے بھائی کو اپنے ساتھ لے گئے، شہزاد اکبر نے دعویٰ کیا کہ 25 سے 30 اہلکاروں نے اُن کے گھر پر چھاپہ مارا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں