تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

یورپی دارالحکومت میں مظاہرے، کورونا پابندیوں سے آزادی کا مطالبہ

یورپی دارالحکومت برسلز میں انسداد کورونا اقدامات کے خلاف احتجاج جاری ہے اور مظاہرین پابندیوں سے آزادی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق انسداد کورونا اقدامات کے خلاف احتجاج پر پابندی کے باوجود سینکڑوں افراد برسلز پہنچ گئے ہیں۔ سوشل میڈیاپر لوگوں کودارالحکومت آنے کیلئے کہا جا رہا ہے۔

برسلز کے شمالی اور وسطی اسٹیشنوں پر پولیس بڑی تعداد میں موجود ہے اور اب تک 200 کے قریب مظاہرین کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔

گرفتاریوں کے باوجود پابندیوں کو نظر اندار کرتے ہوئے مظاہرین اپنے مطالبات کے حق میں سڑکوں پر ہیں، متعدد مظاہرین نے نعرے لگائےکہ اپنی آزادی دوبارہ حاصل کرنا چاہتے ہیں۔

اتوار کے روز پولیس نے ایک بار پھر اپیل کہ لوگوں کو جمع نہیں ہونا چاہئے، مجمع لگانے کی اجازت نہیں ہے اور کسی بھی مقام پر مجمع لگانے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

بیلجیئم کے وزیر اعظم الیگزینڈر ڈی کرو نے گذشتہ ہفتے یکم مارچ تک ملک میں اور غیر ضروری سفر کو روکنے کا فیصلہ کیا تھا تاکہ وبا میں اضافے سے بچا جا سکے۔

Comments

- Advertisement -