برسلز: بیلجیئم کے دارالحکومت برسلزمیں چاقو برادر شخص کے حملے میں 2 فوجی زخمی ہوگئے جبکہ جوابی فائرنگ میں حملہ آور ہلاک ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق برسلزمیں چاقو بردار شخص نے سیکورٹی فورسز پرحملہ کیا جس میں دو فوجی زخمی ہوگئے۔ سیکورٹی فورسز کی جوابی فائرنگ میں حملہ آور بھی مارا گیا۔
پولیس حکام نے اسے دہشت گردی کا واقعہ قرار دیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ 30 سالہ حملہ آور کا تعلق صومالیہ سے ہے۔
بیلجیئم کے وزیراعظم چارلس مائیکل نے برسلز حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ میری تمام تر ہمدردی حملے کے متاثرین کے ساتھ ہے۔
Alle steun voor onze militairen. Onze veiligheidsdiensten blijven alert. Met crisiscentrum volgen we situatie op de voet.
— Charles Michel (@CharlesMichel) August 25, 2017
چارلس مائیکل نےحملے کے بعد فوج اور سیکورٹی اداروں کو الرٹ رہنے کا حکم دے دیا۔
بکنگھم پیلس کےباہر پولیس پرحملہ‘دو اہلکار زخمی
دوسری جانب برطانوی دارالحکومت لندن میں بکنگھم پیلس کے باہرچاقو بردار شخص کے حملے میں دو پولیس اہلکار زخمی ہوگئے جبکہ پولیس نے حملہ آور کوگرفتار کرلیا۔
برسلز میں خودکش حملہ آور پولیس کی فائرنگ سے ہلاک
واضح رہے کہ رواں سال جون میں بیلجیئم کے دارالحکومت برسلز میں سیکورٹی فورسز نے ایک مشتبہ شخص کو گولی مار کر ہلاک کر دیا تھا جس پر شبہ تھا کہ وہ خودکش حملہ آورتھا۔