اشتہار

شادی کا جھانسہ دے کر طالبہ سے زیادتی، ملزم نے ویڈیو بنا کر وائرل کر دی

اشتہار

حیرت انگیز

پنجاب کے علاقے علی پور میں ملزم نے طالبہ کو شادی کا جھانسہ دے کر مبینہ جنسی زیادتی کا نشانہ بنا دیا اور ویڈیو سوشل میڈیا پر پوسٹ کر دی۔

متاثرہ طالبہ بی ایس سی کی طالبہ ہے جسے ابوبکر نامی ملزم نے جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا اور ویڈیو بھی ریکارڈ کی۔ پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دیں۔

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او ڈی جی خان سے رپورٹ طلب کر لی اور ڈی پی او مظفر گڑھ کو ملزم کی گرفتاری کیلیے اسپیشل ٹیم تشکیل دینے کا حکم جاری کر دیا۔

- Advertisement -

ڈاکٹر عثمان انور نے اپنے بیان میں ہدایت کی کہ ملزم کو جلد از جلد گرفتار کر کے قرار واقعی سزاد لوائی جائے، متاثرہ طالبہ کو انصاف فراہمی ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنائی جائے۔

گزشتہ روز صوبہ سندھ کے شہر حیدر آباد میں لڑکی سے مبینہ طور پر اجتماعی جنسی زیادتی کا افسوسناک واقعہ پیش آیا تھا۔

پولیس کے مطابق اجتماعی جنسی زیادتی کا واقعہ حیدر آباد کے علاقے گھمن آباد میں پیش آیا اور اس سلسلے میں دو ملزمان کو بھی گرفتار کر لیا گیا۔

ایس ایس پی نے بتایا تھا کہ عدالت سے ملزمان کا 2 روزہ ریمانڈ حاصل کر لیا، متاثرہ لڑکی کے والد کی مدعیت میں مقدمہ  بھی درج ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں