بخارسٹ: رومانیہ کے دارالحکومت بخارسٹ کے ایک شبینہ کلب میں آتشزدگی کے نتیجے میں 27 افراد ہلاک اور 180 زخمی ہوگئے ہیں۔
عینی شاہدین کے مطابق دھماکے کے وقت کلب میں 300 سے 400 افراد موجود تھے، جن میں سے اکثریت نوجوانوں کی تھی، جبکہ باہرنکلنے کے لیے صرف ایک دروازہ کھلا تھا جس کے باعث جائے وقوعہ بھگدڑمچ گئی۔
عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ دھماکا پولی سٹائرین کی سجاوٹ والے اسٹیج سے چنگاری نکلنے کے بعد ہوا جس کے بعد کلب میں آگ لگ گئی۔
رومانیہ کی وزارت صحت سے تعلق رکھنے والے ایک عہدیدارکے مطابق کہ ہسپتالوں میں جن افراد کا علاج کیا جارہا ہے، ان میں سے کئی جسم کے کچھ حصے جھلسنے کی وجہ سے زخمی ہوئے جبکہ کئی افراد کی سانس کے ذریعے دھواں اندر جانے کی وجہ سے حالت غیرہوئی۔
رومانیہ کے صدر کلاؤس آیوہانس کی جانب سے واقعے پر افسوس کا اظہار کیا گیا جبکہ وزیرصحت نے زخمیوں کے لیے لوگوں سے خون کا عطیہ دینے کی اپیل کی ہے۔